یوسف رضاگیلانی کی جیت بھی خطرے میں پڑ گئی، حکومت نے الیکشن کمیشن میں بڑا اقدام اٹھا لیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نومنتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دائر کردی۔تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات

مکمل ہونے تک یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔ فرخ حبیب ، ملیکہ بخاری اور کنول شوزب کی جانب سے دائر درخواست میں سندھ کے صوبائی وزیر ناصر شاہ کی آڈیو ریکارڈنگ کا حوالہ بھی دیا گیا ہے ، اس کے علاوہ مریم نواز کی اس تقریر کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ٹکٹ دینے کے وعدے کا اعتراف کیا ہے۔پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں مریم نواز کے خلاف کارروائی، علی حیدر گیلانی کی نا اہلی اور یوسف رضا گیلانی کی کا میابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی ہے۔ وزیراعظم کو کس نے اعتماد کا ووٹ لینے کا مشورہ دیا اور پس پردہ وجہ کیا نکلی؟یوسف رضا گیلانی نے بڑا دعویٰ کر دیا سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے مجھے ووٹ دیا، ان کو پیسوں کی ضرورت ہی نہیں، عمران خان کو کسی نے مشورہ دیا اعتماد کا ووٹ لیں تو 6 ماہ کوئی نہیں چھیڑےگا، وزیراعظم بتائیں وہ اپنے ہی پارٹی کارکنوں سے کیوں اعتماد کا ووٹ لے رہے ہیں؟ انہوں نے آج یہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم نے اپنی اکثریت ظاہر کر دی ہے۔پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوں گے۔ یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کیلئے ایم کیوایم کی حمایت مانگ لی۔ایم کیوایم پاکستان سے سپورٹ کیلئے گزارش کروں گا۔ آئینی طریقے سے سینیٹ کا الیکشن لڑے۔ وزیراعظم بتائیں اپنے ہی پارٹی کارکنوں سے اعتماد کا ووٹ کیوں لے رہے ہیں؟ وزیراعظم پہلے ارکان سے ملنے کیلئے بھی تیار نہیں تھے۔وزیراعظم آج ہماری وجہ سے اپنے ارکان سے ملاقات کررہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کو مشورہ دیا گیا اعتماد کا ووٹ لیں تو 6 ماہ کوئی نہیں چھیڑےگا۔ سینیٹ میں میری جیت عمران خان پر عدم اعتماد ہے۔

تحریک انصاف کو اپنی پارٹی کے لوگوں پراعتماد نہیں۔ ایسے لوگوں نے ووٹ دیئے جنہیں پیسے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں یوسف رضا گیلانی کے بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کردی ہے۔الیکشن کمیشن میں درخواست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب ، ملیکہ بخاری اور کنول شوزب نے دائر کی ، جس میں وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کی آڈیو ٹیپ کا بھی حوالہ دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی ارکان اسمبلی کو رشوت دیتے رہے جب کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی تقریر میں ٹکٹ دینے کے وعدے کا اعتراف کیا۔ بتایا گیا ہے کہ درخواست میں الیکشن کمیشن سے مریم نواز کے خلاف قانونی کارروائی کرے اور علی حیدر گیلانی کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں