اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے مجھے ووٹ دیا، ان کو پیسوں کی ضرورت ہی نہیں، عمران خان کو کسی نے مشورہ دیا اعتماد کا ووٹ لیں تو 6 ماہ کوئی نہیں چھیڑےگا، وزیراعظم بتائیں وہ اپنے ہی پارٹی کارکنوں سے کیوں اعتماد کا ووٹ لے رہے ہیں؟ انہوں نے آج
یہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم نے اپنی اکثریت ظاہر کر دی ہے۔پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوں گے۔ یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کیلئے ایم کیوایم کی حمایت مانگ لی۔ایم کیوایم پاکستان سے سپورٹ کیلئے گزارش کروں گا۔ آئینی طریقے سے سینیٹ کا الیکشن لڑے۔ وزیراعظم بتائیں اپنے ہی پارٹی کارکنوں سے اعتماد کا ووٹ کیوں لے رہے ہیں؟ وزیراعظم پہلے ارکان سے ملنے کیلئے بھی تیار نہیں تھے۔وزیراعظم آج ہماری وجہ سے اپنے ارکان سے ملاقات کررہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کو مشورہ دیا گیا اعتماد کا ووٹ لیں تو 6 ماہ کوئی نہیں چھیڑےگا۔ سینیٹ میں میری جیت عمران خان پر عدم اعتماد ہے۔ تحریک انصاف کو اپنی پارٹی کے لوگوں پراعتماد نہیں۔ ایسے لوگوں نے ووٹ دیئے جنہیں پیسے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں یوسف رضا گیلانی کے بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کردی ہے۔الیکشن کمیشن میں درخواست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب ، ملیکہ بخاری اور کنول شوزب نے دائر کی ، جس میں وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کی آڈیو ٹیپ کا بھی حوالہ دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی ارکان اسمبلی کو رشوت دیتے رہے جب کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی تقریر میں ٹکٹ دینے کے وعدے کا اعتراف کیا۔ بتایا گیا ہے کہ درخواست میں الیکشن کمیشن سے مریم نواز کے خلاف قانونی کارروائی کرے اور علی حیدر گیلانی کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں