عدالت نے ملک کی اہم ترین شخصیت کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا

کراچی (پی این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی سیکریٹری خزانہ کامران علی افضل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ، یہ وارنٹ سات سال سے زیرالتواءان لینڈ ریونیو آفیسر کے پروموشن کے کیس میں

جاری کیے گئے اور اسلام آباد میں متعلقہ تھانے کے سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ سیکریٹری خزانہ کو گرفتارکرکے پیش کریں۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ سیکریٹری خزانہ کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کریں ۔ عدالت نے قراردیا ہے کہ وارننگ کے باوجود 15 دسمبر سے سیکریٹری خزانہ نے عدالت میں جواب جمع نہیں کرایا، درخواست گزار مصری لدھانی نے موقف اپنایا کہ وہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں 1982ءمیں 17ویں گریڈ کے آفیسر آئے اور 2010ءمیں 20ویں گریڈ تک پہنچ گئے ، سنٹرل سلیکشن بورڈ کی منظوری کے باوجود وہ 2014ء سے گریڈ 21میں پروموشن کے منتظر ہیں ۔

سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد حفیظ شیخ بطور وزیر خزانہ کام کریں گے یا نہیں؟ وزیراعظم نے بڑا فیصلہ سنا دیا اسلام آباد (پی این آئی)پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وزیرخزانہ حفیظ شیخ سے ملاقات کی اور انہیں وفاقی وزیر کے طورپر اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی، یاد رہے کہ حفیظ شیخ سینیٹ میں مخالف امیدوار یوسف رضاگیلانی سے شکست کھاچکے ہیں۔ نجی ٹی ویچینل کے مطابق وزیراعظم نے حفیظ شیخ پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کی معیشت کی بحالی میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ وزیر خزانہ نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وقت سے پہلے مستعفی ہونے کا منصوبہ موخر کردیا ۔یادرہے کہ کابینہ میں تبدیلی کے بعد اپریل 2019ءمیں حفیظ شیخ ،وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں بطور معاون خصوصی برائے معیشت شامل ہوئے تھے تاہم 11دسمبر2020ءکو وفاقی وزیر خزانہ مقرر کردیا گیا تھااور آئین کے مطابق انہیں چھ ماہ کے اندر انتخاب لڑکر پارلیمنٹ کا رکن بننا تھا۔یوسف رضاگیلانی سے شکست کھانے کے بعد جلد ان کا پارلیمنٹیرین منتخب ہونا دکھائی نہیں دیتااور حکومت کے بعد رواں سال جون تک کا وقت ہے جس کے بعدانہیں مجبوراً عہدہ چھوڑنا پڑے گاتاہم وہ ایڈوائزر کے طورپر کابینہ کا حصہ رہ سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close