اسلام آباد (پی این آئی)پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وزیرخزانہ حفیظ شیخ سے ملاقات کی اور انہیں وفاقی وزیر کے طورپر اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی، یاد رہے کہ حفیظ شیخ سینیٹ میں مخالف امیدوار یوسف رضاگیلانی سے شکست کھاچکے ہیں۔ نجی ٹی وی
چینل کے مطابق وزیراعظم نے حفیظ شیخ پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کی معیشت کی بحالی میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ وزیر خزانہ نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وقت سے پہلے مستعفی ہونے کا منصوبہ موخر کردیا ۔یادرہے کہ کابینہ میں تبدیلی کے بعد اپریل 2019ءمیں حفیظ شیخ ،وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں بطور معاون خصوصی برائے معیشت شامل ہوئے تھے تاہم 11دسمبر2020ءکو وفاقی وزیر خزانہ مقرر کردیا گیا تھااور آئین کے مطابق انہیں چھ ماہ کے اندر انتخاب لڑکر پارلیمنٹ کا رکن بننا تھا۔یوسف رضاگیلانی سے شکست کھانے کے بعد جلد ان کا پارلیمنٹیرین منتخب ہونا دکھائی نہیں دیتااور حکومت کے بعد رواں سال جون تک کا وقت ہے جس کے بعدانہیں مجبوراً عہدہ چھوڑنا پڑے گاتاہم وہ ایڈوائزر کے طورپر کابینہ کا حصہ رہ سکتے ہیں۔ وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں بھاری اکثریت ثابت، حکومت کے خاتمے کیلئے اپوزیشن کے پاس دو آپشنز رہ گئے اسلا م آباد(پی این آئی ) وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے کر بھاری اکثریت ثابت کردی ہے، انہوں نے 178 ووٹ حاصل کئے۔ حکومت کے خاتمے کے لئے اس وقت اپوزیشن کے پاس دو آپشنز رہ گئے ہیں۔ معروف صحافی کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے منختب آئینی جمہوری سربراہ ہیں قومی اسمبلی نے ان پر بھرپور اعتماد کا ووٹ دے دیا، اپوزیشن عمران خان حکومت کو ختم کرنے کا جمہوری آئینی قانونی حق کھو بیٹھی، اب 2023ء الیکشن کا انتظار کرے یا اسمبلی سے ان کے خلاف عدم اعتماد ووٹ حاصل کرے۔ اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کامران خان نے کہا کہ فیصلہ ہو گیا! بدھ سینٹ الیکشن میں عظیم ووٹ منڈی لگی ثابت ہو گیا کیونکہ پی ٹی آئی اس کے
اتحادیوں میں ایک بھی رکن جس نے بدھ کوحفیظ شیخ کی مخالفت یوسف رضا گیلانی کی حمایت میں ووٹ دیا، آج عمران خان کی مخالفت حکومت مخالفت میں ضمیر کی آواز پر کھڑا نہیں ہوا آج عمران خان کو اتحادیوں کے 100 فیصد ووٹ ملے۔واضح رہے کہ سینٹ میں اسلام آباد کی نشست پر اپ سیٹ شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا، 178 اراکین نے وزیراعظم پراعتماد کا اظہار کیا،ایوان کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے 172 ووٹ درکار تھے۔قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس دن سوا 12بجے شروع ہوا اور تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ؐمقبول پیش کی گئی جس کے بعد قومی ترانا پڑھا گیا۔وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے ایک نکاتی ایجنڈے پر ہونے والے اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایوان میں قراداد پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد بحال کرتی ہے جیسا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 91 کی شق (7) کے تحت ضروری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں