سرکاری ٹیچنگ ہسپتال کی نجکاری کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج

لاہور (آن لائن) گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کے سلسلے میں نافذ کئے گئے ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج جاری رہا۔ دوسرے روز کے احتجاج میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر حامد بٹ کی قیادت میں

سروس ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنما ڈاکٹر حامد بٹ نے ایم ٹی آئی ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جی ایچ اے کا احتجاجی کیمپ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرلئے جاتے۔۔۔۔رنگا رنگ سٹی پریڈ ہو گی،14 مارچ کو پنجاب کلچر ڈے منانے کا فیصلہلاہور (آن لائن) لاہور سمیت صوبے بھر میں 14 مارچ کو پنجاب کلچر ڈے منایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں منائے جانے والے پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر لاہور میں ایک رنگا رنگ سٹی پریڈ کا اہتمام کیا جائے گا۔ جس کے لئے کمشنر لاہور نے ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کے ممبران میں مختلف اعلیٰ سرکاری افسران شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے گزشتہ روز کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں سیکرٹری اطلاعات و ثقافت سمیت دیگر محکمہ جات کے سیکرٹریوں نے شرکت کی اور پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے انتظامات اور پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی۔ واضح رہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے پہلی مرتبہ پنجاب کلچر ڈے منایا جا رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں