جب مطمئن نہیں ہوں گے تو ۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے اتحادی لیڈر نے خبردار کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی )جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ جب مطمئن نہیں ہوں گے تو علیحدگی اختیار کرلیں گے اتحادی عمران خان کے ساتھ ہیں ، اللہ خیر کرے گا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جب مطمئن نہیں ہوں گے تو علیحدگی اختیار کرلیں گے، جب تک ساتھ

کھڑے ہیں تو چھپنے کی ضرورت نہیں ، شازین بگٹی نے کہا پی ٹی آئی ارکان کا ووٹ نہ دینا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ، رولز کے مطابق آپ سینیٹ انتخابات میں رکن کو ووٹ کے حوالے سے پابند نہیں کرسکتے ، رولز میں ترمیم چاہتے ہیں تو پارلیمنٹ کرے گا پارٹی نہیں۔۔۔۔ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر نے اعتماد کے ووٹ کی شرائط کا انکشاف کر دیااسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے بعد کراچی اور اربن سندھ کے مسائل پر بیٹھ کر بات کریں گے ،چار دنوں میں وزیراعظم سے ایم کیوایم کے وفد کی دو مرتبہ ملاقات ہوئی، پارلیمنٹ ہائو س میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم نے وزارت کا مطالبہ نہیں رکھا ، ہم نے کہا کراچی کے عوام کو بھی نوکریاں دی جائیں، ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیا،جب کوئی فریق بحران میں ہو تو اسے بلیک میل نہیں کیا جاتا ،جو بحران میں ہو اس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلا جاتا ہے ، امین الحق کا کہنا تھا کہ اعتماد کے ووٹ کے بعد کراچی اور اربن سندھ کے مسائل پر بیٹھ کر بات کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close