میرے پاس چھانگا مانگا نہیں ہے، دل کرتا ہے کہ ۔۔۔۔ عمران خان جذباتی ہو گئے، کیا وعدہ کر لیا؟

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے لیکن انہیں نہیں چھوڑیں گے، ان کے پاس چھانگا مانگا تو نہیں لیکن مری لے جاسکتے ہیں۔تفصیل کے مطابق جمعہ کو وزیر اعظم کی صدارت میں تحریک انصاف اور حکومت کی اتحادی جماعتوں

کا اجلاس ہوا۔عمران خان نے خطاب میں کہاکہ آج اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے لیکن انہیں نہیں چھوڑیں گے، ان کے پاس چھانگا مانگا تو نہیں لیکن مری لے جاسکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ دل تو چاہتا ہے کہ یہیں پر خیمہ لگالیں اور یہیں سے تمام ارکان کو اسمبلی لے جائیں، امید کرتے ہیں تمام اراکین اسمبلی اعتماد کریں گے۔۔۔۔دیگیں کھڑک گئیں،وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی کے لیے روٹی شوٹی کا بندوبست کر لیااسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے تمام ممبران اوراتحادی جماعتوں کو ناشتے پر مدعو کرلیا۔اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کویعنی آج ہوگا جس سے قبل وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کے تمام ممبران اوراتحادی جماعتوں کومدعو کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ممبران کو ہفتہ صبح 10بجے ناشتے پرمدعوکرلیا گیا اور تمام ممبران وزیر اعظم کے ساتھ ناشتہ کریں گے۔پارلیمانی پارٹی اجلاس،ذرائع کے مطابق وزیر دفاع پرویزخٹک ارکان کو کارروائی سے متعلق بریفنگ دیں گے جبکہ تمام ممبران کو وقت کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں