قومی اسمبلی سے غیر حاضر رکن کے ساتھ کیا سلوک کروں گا؟عمران خان نے خبردار کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کے لئے خط ارسال کر دیا، عمران خان نے بطورچیئرمین پی ٹی آئی خط تحریر کیا، خط میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو باور کرایا گیا ہے کہ 12بجکر15منٹ کے بعدکسی رکن کواسمبلی ہال میں آنیکی اجازت نہیں

ہوگی ،پارٹی کی ہدایت کیمطابق تمام ارکان کواعتمادکے ووٹ کیلئے حاضری یقینی بناناہوگی،پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی پریہ اعلامیہ الیکشن کمیشن میں پیش کیاجاسکتاہے،12بجکر15منٹ کے بعداسمبلی ہال اورچیمبرکے دروازے بند ہوجائیں گے ،عدم حاضری کی صورت میں رکن کیخلاف نااہلی کی کارروائی شروع کی جائیگی۔۔۔۔دیگیں کھڑک گئیں،وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی کے لیے روٹی شوٹی کا بندوبست کر لیااسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے تمام ممبران اوراتحادی جماعتوں کو ناشتے پر مدعو کرلیا۔اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کویعنی آج ہوگا جس سے قبل وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کے تمام ممبران اوراتحادی جماعتوں کومدعو کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ممبران کو ہفتہ صبح 10بجے ناشتے پرمدعوکرلیا گیا اور تمام ممبران وزیر اعظم کے ساتھ ناشتہ کریں گے۔پارلیمانی پارٹی اجلاس،ذرائع کے مطابق وزیر دفاع پرویزخٹک ارکان کو کارروائی سے متعلق بریفنگ دیں گے جبکہ تمام ممبران کو وقت کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close