دیگیں کھڑک گئیں، وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی کے لیے روٹی شوٹی کا بندوبست کر لیا

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے تمام ممبران اوراتحادی جماعتوں کو ناشتے پر مدعو کرلیا۔اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کویعنی آج ہوگا جس سے قبل وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کے تمام ممبران اوراتحادی جماعتوں کومدعو کیا ہے۔ذرائع کے مطابق

ممبران کو ہفتہ صبح 10بجے ناشتے پرمدعوکرلیا گیا اور تمام ممبران وزیر اعظم کے ساتھ ناشتہ کریں گے۔پارلیمانی پارٹی اجلاس،ذرائع کے مطابق وزیر دفاع پرویزخٹک ارکان کو کارروائی سے متعلق بریفنگ دیں گے جبکہ تمام ممبران کو وقت کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔آج کے اجلاس کا اپوزیشن نے بائیکاٹ کر دیا تو کیا ہو گا؟اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہفتے کے اجلاس میں اپوزیشن کے بائیکاٹ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،صدر مملکت کی جانب سے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کے بجائے اعتماد کی قرارداد پیش کیے جانے سے متعلق سوال پرنجی ٹی وی وے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ جو بھی کیا جا رہا ہے، آئین اور قانون کے مطابق کیا جا رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں