اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہفتے کے اجلاس میں اپوزیشن کے بائیکاٹ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،صدر مملکت کی جانب سے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کے بجائے اعتماد کی قرارداد پیش کیے جانے سے متعلق سوال پرنجی ٹی وی وے گفتگو کرتے ہوئے
شبلی فراز نے کہا کہ جو بھی کیا جا رہا ہے، آئین اور قانون کے مطابق کیا جا رہا ہے۔۔۔۔مشکل وقت میں کس پارٹی نے عمران خان کی بھرپورحمایت کا اعلان کر دیا؟اسلام آباد(آئی این پی)بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)نے اعتماد کے ووٹ میں وزیر اعظم کی بھرپورحمایت کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے ملاقات کی جس میں چیئرمین سینیٹ، وزیراعلی بلوچستان اور بی اے پی اراکین پارلیمنٹ موجود شریک تھے،ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق بات چیت کی گئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کی وزیراعظم کومکمل یقین دہانی کروائی،وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا کہ صادق سنجرانی کو دوبارہ امیدوار نامزد کرنے پر مشکور ہیں، ہماری پارٹی آپ کیساتھ کھڑی ہے، ملک کوآگے لیجانے کیلئے آپ کے وژن کی مکمل حمایت کرتے ہیں،جام کمال نے کہا کہ چئیرمین کا انتخاب نمبر گیم ہے اس مرتبہ پھرسرپرائز دیں گے۔ چیئرمین سینیٹ نے یوسف رضاگیلانی سے ہونیوالی ملاقات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے انتخاب کیلئے سب سے ووٹ مانگوں گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں