وزیراعظم عمران خان کل اعتماد کا ووٹ لیں گے، تحریک انصاف کے کارکنان نے وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کیلئے کیا بڑا اعلان کر دیا؟ کپتان کے سپورٹرز تیار ہوجائیں

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں حکومت کے لیے بڑا اپ سیٹ ہونے کے بعد ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا جس نے ان کے سپورٹرز اور پی ٹی آئی کارکنان کو بھی حیران کر دیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز قوم سے خطاب میں واضح اعلان کیا کہ میں

ہفتے کو قومی اسمبلی سے اعتما د کا ووٹ لوں گا ، کیونکہ وہ شو آف ہینڈ سے ہوگا، مجھ پر اعتماد نہیں ہوگا تو میں سب کی رائے کا احترام کروں گا اور کُرسی چھوڑ کر اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں گا۔عمران خان کے اس بیان کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان نے کپتان سے اظہار یکجہتی کے لیے کل ڈی چوک پر جمع ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ کارکنوں نے پورے پاکستان میں” میں بھی عمران خان ہوں” کے نام سے ایک مہم کا آغاز بھی کر دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے کل قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سیاسی میدان میں کپتان کے حق میں کافی سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکن وزیراعظم عمران خان سے اظہاریکجہتی کے لیے کل ڈی چوک پہنچیں گے۔ جبکہ جڑواں شہروں سمیت جہلم اور اٹک و دیگرعلاقوں سے بھی پی ٹی آئی کارکنان کل دن 11 بجے ڈی چوک پر اکٹھے ہوں گے۔ وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کے لیےکارکنان نے سوشل میڈیا کا محاذ سنبھال رکھا ہے۔ اس مہم کا آغاز پی ٹی آئی ورکرز نے اپوزیشن کے خلاف جوابی حکمت عملی کے طور پر کیا۔کارکنان اس مہم کے ذریعے عمران خان کے حق میں بھرپورعوامی حمایت سامنے لائیں گے۔ مہم کی کامیابی کے لیے تمام سوشل میڈیا ٹولز استعمال کیے جانے کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ، فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب، اور انسٹا گرام سمیت ہر فورم پر مہم چلائی جائے گی، مہم کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار بھی کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مہم کا آغاز پی ٹی آئی کے دیرینہ ورکرز،شہزاد گل اور طارق دین نے کیا ، سینیٹ انتخابات میں خریدو فروخت اور وزیراعظم کے بیانیے پر مبنی دستاویزی فلم بھی جاری مہم کے تحت وزیراعظم اور حکومت کی اہم کامیابیاں سامنے لائی جائیں گی۔اس مہم میں گذشتہ ڈھائی سالوں کے دوران پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے کیے جانے والےترقیاتی کاموں اور عوام دوست پروگرامز سمیت پی ٹی آئی کی حکومت میں شروع کیے جانے والے پراجیکٹس اور پی ٹی آئی کی ڈیڑھ سال کے دوران حاصل کی گئی کامیابیوں کا بھی تذکرہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close