عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کرنے والے اراکین اسمبلی کو کیا سزا دی جائیگی؟ سینئر پی ٹی آئی رہنما نے وارننگ دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) اگر کل حکومت کے کسی رکن نے وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کیا تو وہ ڈی سیٹ ہوجائے گا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان کو رولز پر بھی

بریفنگ دی گئی۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے ارکان کو اسمبلی کے رولز پر بریفنگ دی اور بتایا کہ رولز کے مطابق ووٹنگ کے دوران وزیر اعظم کی مخالفت کرنے والے ارکان ڈی سیٹ ہوسکتے ہیں۔خیال رہے کہ کل وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، تحریک انصاف کو امید ہے کہ 179 ارکان وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔ اس سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ عمران خان کو کل قومی اسمبلی سے اعتماد کے کتنے ووٹ ملیں گے؟ بڑا دعویٰ آگیا وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کل اعتماد کے ووٹ کے موقع پر حکومتی اتحاد کے 179 ووٹ وزیر اعظم عمران خان کو ملیں گے۔پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظمعمران خان نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا انتہائی دلیرانہ فیصلہ کیا ہے، اپوزیشن کو یہ امید نہیں تھی کہ وزیر اعظم اتنا بولڈ قدم اٹھائیں گے۔ کل ہمارے 179 لوگ وزیر اعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پانی کی طرح پیسے کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے آج ہر ووٹر شرمندہ ہے، اجلاس میں مشورہ دیا کہ اگر اسی طرح چلنا ہے تو پھر سینیٹ کا الیکشن کرانے سے بہتر ہے کہ بولی کرالی جایا کرے ، کل سے پاکستان کی سیاست کا ایک نیا باب شروع ہوگا۔فواد چوہدری کے مطابق جلاس میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے تمام ارکان موجود تھے، وزیر اعظم نے اپنے اتحادیوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ہر موقع پر حکومت کا ساتھ دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں