وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، کتنے ارکان غیر حاضر رہے اور وجہ کیا نکلی؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پانچ ارکان شریک نہیں ہوئے۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 175 ارکان شریک تھے۔ اجلا س میں عامر لیاقت، غلام بی بی بھروانہ، علی زیدی اور مونس الہٰی نے

شرکت نہیں کی۔ اس کے علاوہ باسط بخاری بھی اجلاس میں نہیں پہنچے۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مذکورہ بالا ارکان سفر میں تھے جس کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے جبکہ علی زیدی لاہور میں ہونے کی وجہ سے نہیں آسکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کل وزیر اعظم کو 179 ارکان اعتماد کا ووٹ دیں گے۔ ہمارےجن 16ارکان نے خود کو بیچا ان کیساتھ کیا سلوک کریں گے؟ وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جس کو مجھ پر اعتماد نہیں،وہ کل کھل کر اظہار کرے، ہمارے 16 ارکان نے خود کو بیچا،جس سے حفیظ شیخ کو شکست ہوئی، مجھے کوئی بلیک میل نہیں کرسکا، مافیا کیخلاف جنگ جاری ہے،میر امنشور سیاست سے پیسے کو ختم کرناہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے عدم اعتماد کیلئے ارکان کو اعتماد میں لیا۔پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور حق میں نعرے بازی بھی کی۔ عمران خان نے کہا کہ میں نے ایک مقصد کیلئے سیاست شروع کی، جمہوریت اور رائے کی آزادی پر یقین رکھتا ہوں۔مجھے کوئی بلیک میل کرکے اپنی بات نہیں منواسکا،مافیا کے ساتھ ابھی جنگ جاری ہے، ہم نے اس مافیا کا مقابلہ کرنا ہے، میر امنشور سیاست سے پیسے کو ختم کرنا ہے، جو میرے ساتھ ہیں وہ کل بھی میرے ساتھ ہوں گے، لیکن جس کو مجھ پر اعتماد نہیں کھل کر اظہار کرے،اگر میں آپ کی نظر میں غلط ہوں تو بے شک میرا ساتھ چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ووٹ کی امانت دے کر ایوان میں بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیدھی بات کرتا ہوں ہمارے 16 ارکان نے پیسے لے خود کو بیچا،جس سے حفیظ شیخ کو شکست ہوئی، آپ ضمیر کی آواز پر فیصلہ کریں پیسے لے کر ووٹ دینا بددیانتی ہے۔ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو یقین دہانی

کروائی حلقہ ہم سنبھالیں گے آپ اپنے مقصد پر ڈٹے رہیں۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے حکومتی اتحادیوں مسلم لیگ ق اور ایم کیوایم کے وفد نے ملاقات کی ۔جس میں سینیٹ الیکشن میں شکست اور اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ ایم کیوایم کے وفد نے یقین دہانی کروائی کہ اتحادی تھے اور رہیں گے، حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں ہر صورت وزیر اعظم کا ساتھ دیں گے، یقین ہے عمران خان خود کرپشن کرتے ہیں اور نہ ہی اس کو پسند کرتے ہیں، ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں ، کراچی اور سندھ سے متعلق ہر مشاورت میں شامل کیا جائے۔اسی طرح مسلم لیگ ق کے وفد سے گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا کہ اتحادیوں سے کیے تمام وعدے پورے کریں گے۔ ق لیگی وفد نے کہا کہ حفیظ شیخ کو ووٹ دیا وزیراعظم کو بھی ووٹ دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں