اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت کے 2 سرکاری کالجز میں 10 کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر 14 روز کے لیے بند کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کیسزکے باعث اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف سیون تھری کو سیل کر دیا گیا جہاں 7 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جب کہ ماڈل کالج آئی ٹین ون کو بھی سیل
کیا گیا ہے جہاں 3 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔بتایا گیا ہے کہ دونوں سرکاری کالجز کو 14 روز کیلئے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، اس ضمن میں ڈی ایچ او اسلام آباد نے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا ایک مراسلہ بھی جاری کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو بند کر کے ڈس انفیکشن کی جائے۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ، اسکول بند کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق وفاقی کالونی میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں کورونا ٹیسٹ کروانے پر تین طالبات کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی جس کے باعث اسکول کو دس روز کے لیے بند کردیا گیا ، طالبات طیبہ مصطفی ،ثمینہ اور صمیہ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ، مذکورہ طالبات کلاس دہم میں زیرتعلیم ہیں۔ایجوکیشن اتھارٹی نے متاثرہ طالبات کو کورون ٹائن میں رہنے کی ہدایت جاری کی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق کورونا رپورٹ منفی آنے پر طالبات اسکول دوبارہ اسکول آئیں گی، اس کے علاہو گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول چڑڑ پنڈ میں دہم کی طالبہ لائبہ ریاض بھی کورونا کا شکار ہوگئی ، جس پر اسکول انتطامیہ نے طالبہ کو گھر میں ہی رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔دوسری طرف عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 52 اموات اور ایک ہزار579 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد13 ہزار128 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 87 ہزار14 ہو گئی ہے ، ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد17 ہزار117 ہیں ، 5 لاکھ 56 ہزار 769 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے
ہیں۔بتایا گیا ہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار551 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ سندھ میں 4 ہزار 405 ، خیبر پختونخوا2 ہزار99، اسلام آباد504 ، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 308 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 45 ہزار78، خیبر پختونخوا 73 ہزار258، سندھ 2 لاکھ 59 ہزار164، پنجاب میں ایک لاکھ 75 ہزار51، بلوچستان 19 ہزار097، آزاد کشمیر10 ہزار404 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 957 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں