عمران خان کے ستاروں میں حکمرانی کا ستارہ موجود ہے مگر کیا عمران خان اگلے دو سال تک وزیراعظم رہیں گے؟ ماہرعلم فلکیات نے بڑی پیشنگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی) قومی اسمبلی سے حکومتی امیدوار کے سینیٹ الیکشن ہارنے کے بعد وزیر اعظم نے ہفتے کے روز اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کر رکھا ہے ، عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے میں وزیراعظم کامیاب ہوں گے یا نہیں بڑی پیش گوئی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ماہر علم فلکیات آغا

بہشتی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ستاروں میں کوئی گردش نہیں ہے ، ان کے ستاروں میں حکمرانی کا ستارہ موجود ہے ، علم فلکیات کی روشنی میں بتا رہا ہوں کہ ہفتہ 6 مارچ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیں گے کیوں کہ ہفتے کا دن وزیر اعظم کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی بات نہیں کروں گا ، میں صرف پیش گوئی کرتا ہوں کہ عمران خان یہ سال مکمل کریں گے ، بلکہ یہی نہیں وزیر اعظم عمران خان اگلا سال بھی مکمل کریں گے ، کیوں کہ ان کے ستارے اگلے الیکشن تک بالکل ٹھیک جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں ہفتے کوخود اعتما د کا ووٹ لوں گا کیوں کہ وہ ”شو آف ہینڈ“ سے ہوگا، مجھ پر اعتماد نہیں ہوگا تورائے کا احترام کروں گا اور کرسی چھوڑ کر اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں گا ، انہوں نے سرکاری ٹی وی پر براہ راست قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاکستانیو! سینیٹ کا الیکشن ہوا ، اس پرقوم سے بات کرنا ضروری ہے ، جس طرح سینیٹ کا الیکشن ہوا اس سے ملک کے مسئلے مسائل جڑے ہوئے ہیں، سب سے پہلے 6 سال پہلے تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا، تب مجھے اندازہ ہوا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسا چلتا ہے، یہ 30 سال سے پیسا چل رہا ہے، سینیٹر بننے کیلئے ممبر پارلیمنٹ کو خریدا جاتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کیسا مذاق ہے ملک کی لیڈرشپ ممبران پارلیمنٹ سے ملک کی لیڈرشپ بنتی ہے، مجھے تب حیرت ہوئی جب رشوت دے کر سینیٹربنتا ہے ، دوسری طرف وہ ممبران پارلیمنٹ جو ضمیر بیچ کر ووٹ کرتے ہیں ، میں نے تب کہا کہ اوپن بیلٹ ہونی چاہیے، ہمارے پہلے سینیٹ الیکشن میں ہمارے20 ممبران بک گئے تھے،ہم نے ان کو پارٹی سے نکال دیا، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں نے سی اوڈی میں طے کیا سینیٹ الیکشن اوپن ہونا چاہیے، جب ان جماعتوں نے ہماری حمایت نہیں تو ہم سپریم کورٹ میں گئے ، اس دوران ججزصاحبان نے بھی کہا پیسا چلتا ہے ، اسی دوران ویڈیو آگئی ، جو کہ الیکشن کمیشن کے خفیہ بیلٹ کے خلاف گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close