عامرلیاقت نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کا طریقہ غلط بتایا، سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کے بیان سے تھرتھلی مچ گئی

اسلام آباد (آئی این پی ) الیکشن کمیشن کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے طریقے کار سے متعلق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے بیان کو مسترد کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ رہنما تحریک انصاف کنول

شوذب درست کہہ رہی ہیں جبکہ عامر لیاقت غلط کہہ رہے ہیں۔ کنور دلشاد نے کہا کہ انگریزی میں بھی ون نہیں لکھا جاتا بلکہ رومن میں ون لکھا جاتا ہے اور ووٹ پر دستخط کرنا انتہائی نالائقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلط نشان دانستہ لگایا جاتا ہے اور وہ پارٹی سربراہ پر عدم اعتماد ہوتا ہے۔ سیکریٹری نے کہا کہ عامر لیاقت کا ووٹ اگر مسترد ہوا ہے تو وہ بالکل قانون کے مطابق مسترد ہوا ہے۔ البتہ شہریار آفریدی کا جو ووٹ ضائع ہوا اس میں غلطی ہوسکتی ہے۔۔۔۔عمران خان کالی بھیڑوں کو اپنی پارٹی سے نکالیں،
اتحادی جماعت مطالبہ لے کر آ گئی
کراچی (آئی این پی) جی ڈی اے کے رہنمائوںنے کہاہے کہ جی ڈی اے کے 14ممبران میں سے ایک بھی نہیں بکا، عمران خان سے کہیں گے کہ کالی بھیڑیں نکالیں،بے ضمیروں کو بے نقاب کریں گے۔جمعہ کو جی ڈی اے کے رہنمائوں شہریار مہر اور نصرت سحر عباسی نے میڈیا سے گفتگو کی۔جی ڈی اے کے رہنماشہریار مہر نے کہاکہ ہماری وجہ سے متحدہ اور تحریک انصاف نے سیٹ جیتی ہے، عمران خان سے کہیں گے کہ پارٹی سے کالی بھیڑیں نکالیں، جی ڈی اے کے 14ممبران میں سے ایک بھی نہیں بکا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں جو وزیراعظم کو بھیج دیئے ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی نے کہا کہ بے ضمیروں کو بے نقاب کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close