سیکڑوں ویکسی نیٹرز کی بھرتیاں غیر قانونی قرار، نئے امیدواروں سے دوبارہ انٹرویوز لینے کا حکم

کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے 1302 ویکسینیٹرز کی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ ہائیکورٹ میں نومبر 2019 میں 1302 ویکسنیٹرز کی بھرتیوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزاروں کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں ہوئیں، 2018 میں بھرتیوں

کیلئے اشتہار جاری کیا گیا لیکن این ٹی ایس میں 60 سے کم یا زیادہ نمبر والوں کو یوسی سطح پر بھرتی کیا گیا۔عدالت نے 1302 ویکسینیٹرز کی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دے کر نئے امیدواروں سے دوبارہ انٹرویوز لینے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے سندھ حکومت کو ویکسینیٹرز کو ٹریننگ انسٹیویٹ بھی قائم کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔۔الیکشن کمیشن وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کر سکتاہے ،خبردار کر دیا گیاکراچی( آئی این پی) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے خلاف غیر مناسب باتیں کی ۔ شق نمبر10 کے متعلق الیکشن کمیشن اس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کر سکتاہے ۔ جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ا لیکشن کمیشن کا موقف درست تھا کیونکہ سپریم کورٹ نے بھی یہی فیصلہ کیا کہ سینٹ انتخابات کو خفیہ طور پر ہونے کی ضرورت ہے ۔ وزیر اعظم ماضی میںکہتے تھے کہ میں آؤں گا تو قانون کی حکمرانی ہوگی قانون اور آئین کی بالا دستی ہوگی ، کل وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن کے خلاف جو باتیں کی وہ غیر مناسب تھی ، وہ توہین عدالت کی زمرے میں آتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2017 کا الیکشن ایکٹ اس کی شق نمبر10 الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہائی کورٹ کو اختیار دیتی ہے ، شق نمبر10 اس بات پر غور کرتی ہے

کہ جو شخص الیکشن کمیشن کو سیکنڈائز کرنے کی کوشش کرتا ہے تو الیکشن کمیشن آف پاکستان اس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کر سکتاہے ۔ کل کا وزیر اعظم کا بیان غلط تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close