عمران خان نے اپنے اراکین کو چور کہا، سابق وزیراعظم نے بڑا الزام عائد کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب سینیٹر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے اراکین پر الزام لگا کر انہیں چور کہا ہے، جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حفیظ شیخ کو کامیاب کرانے کیلئے خزانوں کے منہ کھول دیئے۔

عمران خان میرے کردار پر تنقید سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں۔ عمران خان نے آج اپنی صفوں میں انتشار کا اعتراف کرلیا ہے۔ عمران خان کو اقتدار چھوڑنے سے فرق نہیں پڑتا تو اعتماد کا ووٹ کیوں مانگ رہے ہیں؟تحریک انصاف کی جیت اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہی، شبلی فراز کا دعویٰاسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان گیدڑوں کی طرح سیاست نہیں کرتے ،شیروں کی طرح سامنے سے مقابلے کرتے ہیں ، اپوزیشن نے پیسے اور چھانگا مانگا کی سیاست شروع کی ، کرپٹ کلچر کو پروان چڑھانے کی ذمہ دار اپوزیشن ہے ۔جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے کا ذمہ دار ہے ،اپوزیشن کی دونوں جماعتوں نے انتخابات میں پیسے لگائے ،دبائو ڈال کر انتخابی نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی ،ہم واحد جماعت ہے جس نے اپنے پارٹی کے 20ارکان کو نکالا ، ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں ،ووٹ چوری کی وجہ سے ہماری جمہوریت جڑی نہیں پکڑ سکتی ،ہر بار انتخابات پر اعتراضات اٹھائے جاتے ہیں ،وزیراعظم نے انتخابی نظام کو شفاف بنانے پر زوردیا،ہمیں اس کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہیئں ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے پیسے اور چھانگا مانگا کی سیاست شروع کی ، کرپٹ کلچر کو پروان چڑھانے کی ذمہ دار اپوزیشن ہے ،

عمران خان گیدڑوں کی طرح سیاست نہیں کرتے ،شیروں کی طرح سامنے سے مقابلے کرتے ہیں ، تحریک انصاف سینیٹ اور قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے ، تحریک انصاف کی یہ جیت اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہی بس یہ صرف اسلام آباد کی سیٹ پر اٹکے ہوئے ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close