حفیظ شیخ کسی بھی کابینہ اجلاس میں نہیں بیٹھ سکتے ، پی ٹی آئی حکومت کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ،صدر مملکت کو بھی یقین ہوگیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں ، اب انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے ،حفیظ شیخ کسی بھی کابینہ اجلاس میں نہیں بیٹھ سکتے ، حکومت کے پاس ایک ہی راستہ ہے ،

خیبرپختونخوا کے کسی سینیٹر کو قربانی کا بکر ا بنا کر حفیظ شیخ کو جتوایا جائے، 26مارچ سے لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا ، 30مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے اور اپنے مطالبات کیلئے دھرنا دیں گے ۔جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ کسی جماعت پر سینیٹ کا ٹکٹ بیچنے کے اتنے الزامات نہیں لگے جتنے تحریک انصاف پر لگے ، پی ٹی آئی کے اپنے لوگوں نے بلوچستان اور سندھ میں کروڑوں روپے کے ٹکٹ بکنے کے دعوے کئے ، ان لوگوں کے دور حکومت میں مہنگائی بلندیوں کو چھو رہی ہے ،آرٹیکل91کے تحت صدر اعتماد کے ووٹ کیلئے اجلاس بلاتے ہیں ،صدر مملکت کو بھی یقین ہوگیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں اب عمران خان کو بھی استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ کسی بھی کابینہ اجلاس میں نہیں بیٹھ سکتے ، حکومت کے پاس ایک ہی راستہ ہے ، خیبرپختونخوا کے کسی سینیٹر کو قربانی کا بکر ابنا کر حفیظ شیخ کو جتوایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جنرل کونسل کے اجلاس میں لانگ مارچ کی پوری منصوبہ بندی کی گئی ، 26مارچ سے لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا ، 30مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے اور اپنے مطالبات کیلئے دھرنا دیں گے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close