کراچی(آن لائن)محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے تمام محکمہ جاتی خط و کتاب میں حضرت محمد ﷺکے نام کیساتھ خاتم البنین ﷺ لکھنے کو لازمی قرار دیا ہے اس حوالے سے باقائدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں
منظور کی گئی قرارداد اور متعلقہ حکام کی منظور ی کے بعد محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ماتحت تمام آفیسرز اور انسٹی ٹیوشنز آفیشنل اورنان آفیشنل خط و کتابت میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام کو حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لکھنے کے پابند ہوں گے سینیٹ الیکشن 2021:پولنگ ختم ہوتے ہی پہلا امیدوار جس کی کامیابی کا اعلان کر دیاگیا، کون نکلا؟ کوئٹہ (پی این آئی) سینیٹ الیکشن کیلئے چار اسمبلیوں میں ہونے والی پولنگ ختم ہونے کے بعد پہلے امیدوار کی کامیابی کا اعلان کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان اسمبلی سے جنرل نشست پر آزاد امیدوار عبدالقادر کامیاب قرار پائے ہیں۔ اس کامیابی پر انہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مبارکباد پیش کی ہے۔عبدالقادر کو سینیٹ الیکشن کیلئے تحریک انصاف نے ٹکٹ جاری کیا تھا تاہم مقامی قیادت کے اعتراض کے بعد ان سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا تھا۔ عبدالقادر کو بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت حاصل تھی ، اس کے علاوہ تحریک انصاف نے بھی اپنا امیدوار ان کے حق میں دستبردار کرادیا تھا۔خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے 37 نشستوں پر پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے جس کے بعد گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد پانچ بجتے ہی
قومی اسمبلی کے ہال کے دروازے بند کرکے الیکشن کمیشن کے عملے نے ووٹوں کی گنتی شروع کردی۔اس وقت قومی اسمبلی کا ایوان 341 اراکین پر مشتمل ہے جن میں سے 340 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے قومی اسمبلی میں کسی کوووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ بلوچستان اسمبلی میں تمام 65 ارکان نے ووٹ کاسٹ کردیے ہیں جس کی وجہ سے یہاں بھی ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی ہے۔سندھ اسمبلی میں تمام 167 ارکان نے ووٹ ڈالے جس کے بعد یہاں بھی گنتی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں 145 میں سے 128ووٹ کاسٹ کیے جاچکے ہیں۔ اگرچہ ووٹنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے لیکن اسمبلی میں موجود اکان اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں غلط نشان لگنے کی وجہ سے 13 حکومتی اراکین نے دوبارہ بیلٹ پیپر حاصل کیے۔ پنجاب کی 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11، خیبرپختونخوا کی 12 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی ۔ صوبوں کی نشستوں پر ارکان صوبائی اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیے جبکہ اسلام آباد کی 2 نشستوں پر ارکان قومی اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیے۔ وفاق اور صوبوں میں جنرل نشستوں پر 39 امیدوار آمنے سامنے ہیں، خواتین 18، ٹیکنو کریٹ 13 اور اقلیتی نشستوں پر 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔ آئین کے مطابق سینیٹ
انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں