یوٹیلٹی سٹورز نے رمضان المبارک میں چینی، آٹا،گھی ،چائے کی پتی اور دودھ پر کتنی سبسڈی کا اعلان کر دیا؟

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر بڑا رمضان پیکج دینے کی تیاری کرلی، وزارت صنعت و پیداوار نے 6 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کارمضان ریلیف پیکج تجویز کیا ہے،چینی 68 روپے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے، گھی 200روپے فی کلو کرنے کی تجویز دی گئی ہے ،چائے کی پتی

پر 50 اور دودھ پر 20 روپے سبسڈی دی جائے گی، رمضان پیکج کے تحت 19 اشیائیضروریہ پر10 سے 50 روپے تک سبسڈی تجویزکی گئی ہے۔ ریلیف پیکج دینے کی سمری وزارت صنعت و پیداوار نے تیارکرکے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کر دی ہے،خوردنی تیل پر 20اور دال چنا پر 15روپے فی کلو سبسڈی کی تجویز ہے جبکہ دال ماش اور دال مونگ پر 10,10روپے فی کلو ،دال مسور پر 30 روپے ،دال چناپر25 اور بیسن پر 20 روپے فی کلوسبسڈی تجویز کی گئی ہے،کھجور پر 20 روپے ، باسمتی اورسیلا چاول پر دس دس روپے جبکہ ٹوٹاچاول پر12 روپے فی کلو سبسڈی دینے کی تجویز ہے،1500 ملی لٹرمشروبات کی بوتل پر 25 روپے اور800 ملی لٹر بوتل پر20 روپے سبسڈی تجویزکردی گئی۔۔۔۔، مسلم لیگ ن نے کل تھوک کے چاٹ لیا، وفاقی وزیر کا تبصرہگوجرانوالہ (آئی این پی)وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ مریم نواز جو کہتی ہے کبھی اس کا جواب نہیں دیتا، مسلم لیگ ن نے کل تھوک کے چاٹ لیا، جمعرات کوگوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ حفیظ شیخ کے علاوہ پورے ملک میں پی ٹی آئی امیدوارکامیاب ہوئے، پیسہ چلاکے بھی صرف169ووٹ یوسف رضاگیلانی کومل سکے،علی زیدی نے کہا کہ جہاں ہم الیکشن ہارے وہاں خان صاحب کاموقف درست ثابت ہوا، وزیراعظم شروع سے ہارس

ٹریڈنگ کاکہہ رہے تھے آج سینیٹ کی سب سے بڑی پارٹی پی ٹی آئی ہے، عمران خان کو اعتمادکے ووٹ کی ضرورت نہیں تھی اعتماد کے ووٹ کامقصدتھا جو ساتھ ہیں یانہیں وہ سامنے آ سکیں،ان کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی سے غلطی سے ووٹ مسترد ہوا، پہلے گیلانی کی نااہلی پر،کل جیت پرن لیگ نے مٹھائی بانٹی، مسلم لیگ ن کل تھوک کے چاٹ لیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں