پاکستان کے بڑے صوبے میں کونسا خطرناک مرض لمحہ فکریہ بننے لگا؟

کوئٹہ ( آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما شکور مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں سرطان کا پھیلتا ہوا مرض لمحہ فکریہ ہے کیسنر کا بروقت علاج اور تشخص نہ ہونے کہ وجہ سے بلوچستان کے غریب شہری موت کا شکار ہوجاتے ہیں صوبے میں حکومت نے بجٹ میں ایک

خطیر رقم مختص کرکے کینسر ہسپتال کی نوید عوام کو سنائی تھی اور وزیراعظم عمران خان نے بھی کوئٹہ میں کینسر کا جدید ہسپتال تعمیر کا اعلان کیا جس کے بعد یہاں کے لوگوں کو امید پیدا ہوچلی تھی کہ کینسر جسے موذی مرض کا علاج اور تشخیص کوئٹہ میں سرکاری سطح پر ہوگا لیکن کینسر ہسپتال کی تعمیر سست روی کاشکار ہے صوبے میں باقاعدہ وزیر صحت نہ ہونے کی وجہ سے یہ منصوبہ مزید کھٹائی کا شکار ہوگیاہے ، انہوں نے کہاکہ کینسر کے مریضوں کا واحد دارومدار بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں قائم کینسر وارڈ پر ہے لیکن وسائل محدود ہیں عوام کی زندگیاں بچانے کیلئے کوئٹہ میں کیسنر ہسپتال کا قیام ناگزیر ہے وزیر اعظم اور وزریر اعلی کینسر ہسپتال کے تعمیر اور تکمیل کو یقینی بناکر عوام سے کئے وعدے پورے کرے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close