سرکاری ملازمت رکھنے والے وکیلوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ (آن لائن )بلوچستان بار کونسل کے ایگزیکٹو کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ سرکاری ملازمت رکھنے والے وکلاء کے خلاف کارروائی کی جائے گی ،اس سلسلے میں اکائونٹنٹ جنرل بلوچستان ،اکائونٹنٹ جنرل پاکستان ،ملٹری اکائونٹنٹ کی سطح پر تمام وکلاء کی تصدیق کا عمل دوبارہ شروع کرنے کی سیکرٹری بار کونسل

کو ہدایت کی ہے‘ مزید تمام ڈسٹرکٹس بار کے صدور،جنرل سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اضلاع کے سرکاری ملازمین اور وکلاء کی نشاندہی کرے اور بلوچستان بار کونسل کو ان سے متعلق تفصیلات ارسلان کرے اور جعلی وکلاء کے خلاف تعزیرات پاکستان کے تحت ایف آئی آر اور لیگل پریکٹشنز ایکٹ 1973ء ،سیکشن 41کے تحت کارروائی کرنے کافیصلہ کیاگیاہے نئے وکلاء کی ویری فکیشن کا سلسلہ بھی جاری ہوگیاہے ۔۔۔۔۔عمران خان سے بہتر کوئی لیڈر ملکی تاریخ میں ابھی تک سامنے نہیں آیا، فردوس عاشق کا انکشافلاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں قوم کو کھل کر سینٹ الیکشن میںہونے والی ہارس ٹریڈنگ کے بارے میں بتا دیا ہے -پاکستان میں انتخابی بدعنوانیوں اور کرپشن کے خلاف جنگ میں عمران خان سے بہتر کوئی لیڈر ملکی تاریخ میںابھی تک سامنے نہیںآیا- کل سیاست کے نام پر مک مکا اور گٹھ جوڑ کا جنازہ نکلا-انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اوپن بیلٹ کا بیانیہ سپریم کورٹ کے سامنے بھی رکھا اور الیکشن کمیشن تک بھی اپنی آواز پہنچائی مگرووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے نوٹ کو عزت دے کر اپنے تابوت میں آخری کیل ٹھونکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا –

انہو ں نے کہا کہ اپوزیشن کے گھناؤنے کھیل نے عمران خان کے بیانئے کو اور زیادہ تقویت دی ہے -انہوں نے کہا کہ ہم نے اداروں کو کرپشن سے پاک کرنا ہے- انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو بلوچستان، کے پی کے اور پنجاب میں کوئی نشست نہ مل سکی-انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سینیٹ میں اکثریتی جماعت بن کر ابھری ہے۔ نقب زنی کرنے والا ٹولہ ایوان بالا کے تقدس کو مجروح کرنے پر تلا ہوا ہے -چاروں اسمبلیوں کے ساتھ ہم نے اسلام آباد میں بھی ایک نشست لی -عمران خان نے ان جماعتوں کو مخصوص صوبوں تک محدود کردیا ہے-وزیراعظم عمران خان نے بہادری اور دلیری سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرکے اس ٹولے کی بساط کو الٹ دیا-تحریک انصاف کے جن ممبران نے حکومت کے خلاف ووٹ استعمال کیا ہے انہوں نے مینڈیٹ کی توہین کی ہے- انہو ں نے مزید کہا کہ جعلی راج کماری اسلام آباد سے اپنی خاتون امیدوار کی شکست کو بھول گئیں جس کے خلاف ہماری امیدوار نے 174 ووٹ لیے-فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ منافقت کی سیاست کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے-گیارہ جماعتوں کا متنجن آج نیا مطالبہ لے کر کھڑا تھا۔ یوسف رضا گیلانی کی فتح نوٹ اور نقب زنی سے جڑی ہے -ہم اپنی آئینی اور قانونی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ انہو ں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے

وزیراعلی پنجاب نے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں صحافتی کالونی بنانے کا فیصلہ کیا ہے -اب راولپنڈی میں میڈیا ٹاؤن کے فیز ٹو کی ضرورت ہے -پنجاب کی صحافی دوست پالیسی کے ثمرات اسلام آباد پریس کلب تک بھی منتقل کریں گے -عمران خان نے ان بہروپیوں کو چیلنج کیاہے- اپوزیشن کا امیدوار وقتی طور پر جیتا ہے لیکن نظریہ عمران خان کا جیتا ہے -آج یہ اکٹھے ہوکر عمران خان کو للکاررہے ہیں – جو ہوا اس سے ثابت ہو گیاکہ کرپشن کے بانیوں کو طریقہ واردات آتا ہے- وزیراعظم نے اپوزیشن کو دوبارہ میدان میں آنے کا چیلنج دیا ہے -حکومت وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے ذریعے اپوزیشن کو کلین بولڈ کرے گی -اسمبلیاں تحلیل کرنے کا مطالبہ کرنے والے عوامی مینڈیٹ کی توہین کررہے ہیں -بارہویں کھلاڑی کو میدان میں آنے کی بے چینی ہے ۔ معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہی کرپشن کو بند کرنے کا راستہ ہے -چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے پہلے الیکشن کمیشن اس بارے فیصلہ کرے -اپوزیشن کا لانگ مارچ کا خواب ہے وہ خریدوفروخت سے اسے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکتی -اپوزیشن کی حکمت عملی سامنے آنے کے بعد حکومت اپنی حکمت عملی طے کرے گی -تحریک انصاف کو ان آرڈر کرنا وزیراعظم کی ترجیح ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close