4ارب 80کروڑ کے 7منصوبوں کی منظوری، 22ہزار نوجوانوں کو تربیت اور 5ہزار سے زائد نوکریاں ملیں گی

اسلام آباد(آئی این پی) وزارت آئی ٹی نے 4ارب 80کروڑ کے 7منصوبوں کی منظوری دیدی ۔ منصوبوں کی منظوری سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی کی زیرصدارت ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی ۔سیکریٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت اجلاس میں 4 ارب 80 کروڑ

کے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی۔منظورشدہ منصوبے وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کیلئے راہ ہموار کریں گے۔منصوبوں سے 22 ہزار نوجوانوں کو تربیت اور 5 ہزار سے زائد نوکریاں فراہم کی جاسکیں گی۔دیامیر بھاشا ڈیم سائٹ اور اطراف کی آبادی کیلئے نیٹ ورکنگ پر ایک ارب 58 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔گلگت میں 15کنال پر ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کی تعمیر پر 29 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔فائیو جی ٹیسٹنگ کیلئے نیشنل ٹیسٹنگ سینٹر کے قیام کیلئے 60 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔اجلاس میں سائبر سیکیورٹی پراجیکٹ کیلئے 1 ارب 94 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔سیئول معاہدے میں شامل ممالک کے مساوی ڈگری پروگرام کیلئے ساڑھے 14 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی جبکہ نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام کیلئے 37 کروڑ روپے منظور کیے گئے۔۔۔۔۔جنرل ندیم رضاکا آذربائیجان کا دورہ ،علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئیراولپنڈی(آئی این پی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے آذربائیجان کا دورہ کیا ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی آمد پر آذری مسلح افواج نے سلامی پیش کی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے دورہ آذربائیجان کے دوران آذری صدر صدر الہام عیلیو سے ملاقات

کی ۔ جنرل ندیم رضا ، آذری وزیر دفاع اور ریاستی سلامتی کے چیف سمیت دیگر فوجی قیادت سے بھی ملے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مسئلہ کشمیر، افغان تنازعہ سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں