وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے کونسے لوگ ان کی جگہ لینا چاہتے ہیں؟ نامور صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں سینئر تجزیہ کارنے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی کابینہ کے لوگ ان کی جگہ پر آنے کی خواہشمند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کارنے کہا کہ عمران خان کی اپنی پارٹی میں چند ارکین ایسے ہیں جو اُن کی جگہ وزیراعظم بننے کے خواہشمند ہیں، انہوں

نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو یہ بات بھی معلوم ہے کہ اُن کی پارٹی کے متعدد ارکین اُن کی جگہ لینا چاہتے ہیں۔انہوں کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو یہ بات معلوم نہیں تو وہ انٹیلی جنس ایجنسیز کے سربراہان سے پوچھ سکتے ہیں، وہ اُنہیں بتا دیں گے کہ وہ شخصیات کون سی ہیں جو اُن کی جگہ لینا چاہتی ہیں۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں سینئر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ میں اس بات کو دعویٰ سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر عمران خان کو کسی سے خطرہ ہے تو وہ اُنہیں اپنی پارٹی کے اراکین سے ہے، اپوزیشن سے اُنہیں کوئی خطرہ نہیں، اُنہیں اگر کوئی نقصان پہنچا سکتا ہے تووہ اُن کی اپنی پارٹی ہے، اُن کی اپنی پارٹی کے اراکین کی وجہ سے وہ حفیظ شیخ کو سینیٹ الیکشن میں شکست ہوئی ، جبکہ یوسف رضا گیلانی یہ انتخاب جیت گئے۔خیال رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا کہا ہے۔ صدر پاکستان نے ہفتہ کے روز 6 تاریخ کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے ملک بھر میں اپنے قومی اسمبلی کے ارکین کو ذمہ دریاں بھی سونپ دی ہیں، انہوں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی اسلام آباد بلا لیا ہے۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں سینئر تجزیہ کارنے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی کابینہ کے لوگ ان کی جگہ پر آنے کی خواہشمند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کارنے کہا کہ عمران خان کی اپنی پارٹی میں چند ارکین ایسے ہیں جو اُن کی جگہ وزیراعظم بننے کے خواہشمند ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں