ایک ڈیل سے کیسے تیس ارب روپے کما سکتا ہے؟ وزیراعظم عمران خان نے سیاستدانوں کی کرپشن کا طریقہ کار بے نقاب کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب ملک کا وزیراعظم چوری کرتا ہے تو ملک نیچے جانا شروع کردیتا ہے ،میں ایک پراجیکٹ میں اربوں روپے بنا سکتا ہوں ،مثال کے طور پر میں سو ارب روپے کا ایک پاور پراجیکٹ لگاتا ہوں اور پھر اسے ایک سو تیس ارب روپے کا ظاہر کروں ،وہ تیس ارب

روپے بیرون ملک اکاونٹ میں ٹرانسفر ہو جائیں گے ،اس طرح میں ایک ڈیل سے تیس ارب روپے بنا سکتا ہوں ۔قوم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل میری جدو جہد سے واقف نہیں ،میں سیاست میں اس لیے آیا کیونکہ میں نے دیکھا کے سیاست میں انصاف ختم ہو گیا ،میرے والدین غلام ملک ہندوستان میں پیدا ہوئے ،میں پاکستان کی پہلی جنریشن میں سے تھا جو آزاد ملک میں پیدا ہوئے اور جب ہم بڑے ہو رہے تھے تو پاکستان ترقی کر رہا تھا اور اوپر کی جانب جا رہا تھا لیکن پھر 1985کے بعد ملکی سیاست میں پیسہ آگیا اور پھر پاکستان نے نیچے کی طرف جانا شروع کردیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا قانون طاقت ور کو نہیں پکڑتا لیکن غریبوں کو ضرور پکڑتا ہے ،جب مشرف نے مجھے جیل میں ڈالا تو میں نے دیکھا کہ وہاں سب غریب لوگ تھے ،میں سیاست میں انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی قائم کرنے آیا تاکہ طاقتور بھی قانون کے نیچے آسکیں۔ تحریک انصاف کے جو اراکین اسمبلی میرے خلاف ووٹ دینا چاہتے ہیں وہ۔۔۔۔۔۔ وزیراعظم نے اپنے ہی اراکین کو بڑا پیغام دیدیا وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دو دن بعد قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لوں گا ،تحریک انصاف کے جو اراکین اسمبلی میرے خلاف ووٹ دینا چاہتے ہیں وہ کھل کر اعلان کریں کیو نکہ یہ ان کا آئینی حق ہے ۔قوم سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن سمجھتی ہے کہ مجھے کرسی بہت عزیز ہے اور میں ان کے ہاتھوں بلیک میل ہو کر این آر او دے دوں گا ،میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ میں پرسوں قومی اسمبلی میں جا کر اعتماد کا ووٹ لے رہا ہوں ۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے جو اراکین اسمبلی مجھ پر اعتماد نہیں کرتے وہ کھل کر میری مخالفت کریں ، میں ان کی رائے کو عزت دوں گا ۔پی ڈی ایم کے رہنماوں کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر میرا اقتدار چلا بھی جائے تو بھی مجھے فرق نہیں پڑتا میں اپوزیشن میں بیٹھ کر کرپٹ عناصر کے خلاف آواز بلند کروںگا اور اگر میں اسمبلی سے باہر بھی چلا جاؤں گا تو بھی کرپٹ ٹولے کے خلاف جدو جہد جاری رکھوں گا ۔انہوں نے کہا کہ میں اسمبلی سے باہر جا کر لوگوں کو کرپٹ ٹولے کے خلاف باہر نکال کر دکھاوں گا کیونکہ لوگ چوروں کے خلاف سڑکوں پر خود آتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں