حفیظ شیخ کو سینیٹ الیکشن میں کیوں ہروایا گیا؟ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کا منصوبہ بے نقاب کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے حفیظ شیخ کو الیکشن ہرا کر دراصل ان کے سر پر اعتماد کے ووٹ کی تلوار لٹکا کر این آر او حاصل کرنے کی کوشش کی۔قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پہلے تمام سیاسی جماعتیں اوپن بیلٹ کے حق میں تھیں

لیکن ہم نے اوپن بیلٹ کرانا چاہا تو ان سب جماعتوں نے سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر زور زور سے کہا کہ اوپن بیلٹ آئین کی خلاف ورزی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اوپن بیلٹ کی مخالفت اس لیے کی کیونکہ انہوں نے حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کے الیکشن میں پیسہ چلانا تھا تاکہ حفیظ شیخ کو ہرایا جاسکے۔ ’حفیظ شیخ نے الیکشن ہارنا تھا تو یہ سامنے آنا تھا کہ عمران خان کی قومی اسمبلی میں اکثریت ختم ہوگئی ہے، ا ب اگلا قدم یہ ہوگا کہ اعتماد کے ووٹ کی تلوار میرے اوپر لٹکا کر این آر او حاصل کریں۔‘ وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ کیوں لیں گے؟ اسد عمر نے اصل وجہ بتا دی اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان نے اعتماد کے ووٹ لینے کا جو فیصلہ کیا وہ اس لئے کہ ان کے پاس وزیراعظم ہونے کا ناصرف قانونی بلکہ اخلاقی جواز بھی ہے، جب کہ اس کے برعکس اخلاقیات کا یہ حال کے ضمیر کی بولی لگا کر ووٹ خریدے جا رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ا پنیمیں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عمران خان سیاست میں وزیراعظم بننے کے لئے نہیں آئے تھے، اور انہوں ایک دفعہ پھر ثابت کردیا کہ وہ ایک دلیر لیڈر ہیں اور پاکستان کو عظیم قوم بنانے کے مشن پر ہیں اور دوسری طرف پیسے کی سیاست کرنے والے افراد ہیں، لیکن فتح پاکستان کے عوام کی ہوگی اور پیسے کی سیاست کا خاتمہ ہوگا۔ اسدعمر نے کہا کہ ایک طرف عمران خان نے اعتماد کے ووٹ لینے کا جو فیصلہ کیا وہ اس لئے کہ ان کے پاس وزیراعظم ہونے کا ناصرف قانونی بلکہ اخلاقی جواز بھی ہے، جب کہ اس کے برعکس اخلاقیات کا یہ حال کے ضمیر کی بولی لگا کر ووٹ خریدے جا رہے ہیں، اس سے زیادہ سیاہ اور سفید کا فرق ممکن نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close