وزیراعظم عمران خان کا پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ، ووٹنگ اوپن ہو گی یا سیکرٹ؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹ الیکشن میں وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی ناکامی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا۔وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کے دوران شفقت محمود نے بتایا

کہ وزیر اعظم کیلئے اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا، اس میں پتہ چل جائے گا کہ کون کس کے ساتھ کھڑا ہے، اگر کوئی باضمیر ہے تو اس میں الگ ہوجائے۔خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن میں ناکامی کے بعد وفاقی کابینہ کے اہم ارکان بشمول شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، شیریں مزاری، شفقت محمود، شہزاد اکبر، شہباز گل، علی زیدی اور فیصل جاوید نے اہم پریس کانفرنس کی جس میں اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close