اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا نااہلی سے بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ سنا دیا ، جس میں عدالت عالیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کے مستعفی ہونےکے باعث انہیں نا اہل قرار
نہیں دیا جاسکتا کیوں کہ فیصل واوڈا کے مستعفی ہوچکے ہیں ، اس لیے انہیں نااہل قرار نہیں دیا جاسکتا۔بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فیصل واؤڈا نااہلی کیس کا فیصلہ تحریر کیا جو کہ 13 صفحات پر مشتمل ہے ، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ فیصل واؤڈا کا بیان حلفی بادی النظر میں جھوٹا ہے ، تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے تناظر میں نااہلی کیس کو سُن کر فیصلہ جاری کرے۔یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ، تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت جسٹس عمر فاروق کر رہے ہیں ، آج حکمران جماعت کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو گئے ہیں ، فیصل واوڈا کے وکیل نے استعفیٰ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کر دیا۔فیصل واوڈا کے وکیل کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیس غیر موثر ہو چکا ہے ،انہوں نے استدعا کی کہ فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواست غیر موثر قرار دی جائے کیونکہ وہ مستعفی ہو چکے ہیں ، فیصل واوڈا نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد قومی اسمبلی کی نشست سے استفعی دیا۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا سندھ اسمبلی سے جنرل نشست پر سینیٹ الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں