یوسف رضا گیلانی کو 5 ووٹوں سے فتح ملی جبکہ ممکنہ طور پر تحریک انصاف نے 6 ووٹ مسترد ہوئے، سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)سینیٹ انتخابات میں اب تک کا سب سے بڑا پ سیٹ ہو گیاہے ، یوسف رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو شکست سے دوچار کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہو چکاہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے ، اسلام آباد کی نشست پر پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوا ر سید یوسف

رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو شکست دیدی ہے ۔ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن میں 169 ووٹ ملے جبکہ حفیظ شیخ 164 ووٹوں کے ساتھ انتخاب ہار گئے ہیں ۔ سینئر صحافی صابر شاکر کا کہناتھا کہ قومی اسمبلی کے 6 ووٹ مستر دکیے گئے ہیں جو کہ امکان ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close