شہریار آفریدی کے بعد زرتاج گل نے بھی اپنا ووٹ غلط کاسٹ کر دیا، فردوس عاشق اعوان میدان میں آگئیں، اہم مشورہ دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ زرتاج گل نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے میں غلطی کی۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کو بھی دوبارہ ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست دینی چاہیے،

کیوں کہ زرتاج گل نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے میں غلطی کی۔تاہم سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے معاملہ میں غلطی کے حوالے سے زرتاج گل نے فردوس عاشق اعوان کے دعوے کی تردید کردی ، پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی وفاقی وزیر برائے ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ مجھ سے کوئی بھی غلطی نہیں ہوئی ہے ، میں نے بالکل صحیح ووٹ کاسٹ کیا ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ریکارڈ کی درستگی کے لیے نوٹ فرمالیں کہ زرتاج گُل کے ووٹ میں کوئی پرابلم نہیں ہوئی ہے ، وہ بلکل ٹھیک کاسٹ ہوا ہے۔دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومہی اسمبلی شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے کے خدشے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے سخت ناراضگی کا اظہار کردیا ، وزیر اعظم عمران خان نے شہریار آفریدی سے کہا کہ آپ ایم این اے ہیں اس طرح کی غلطی کیسے کرسکتے ہیں؟ آپ کو نہیں پتہ ووٹ کس طرح کاسٹ کرتے ہیں؟۔ وزیر اعظم نے شہریار آفریدی سے کہا کہ آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنی چایئے تھی کیوں کہ سب کو طریقہ کار بتایا گیا تھا کہ ووٹ کس طرح کاسٹ ہوتا ہے۔بتایا گیا ہے کہ شہریار آفریدی نے بیلٹ پیپر پر دستخط کرنے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا، تاہم وہ وزیر اعظم کو مطمئن نہ کرسکے۔ یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن میں حکومتی رکن کا ووٹ ضائع ہو گیا ، شہریار آفریدی نے غلطی سے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دئیے تھے ، شہریار آفریدی کی درخواست کے باوجود انہیں نیا بیلٹ پیپر جاری نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close