نہ میں نجومی ہوں, نہ میں ولی ہوں ، شہباز شریف سے کیا سوال کیا گیا تھا؟

اسلام آ باد (آئی این پی ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نہ میں نجومی ہوں نہ میں ولی ہوں ،حکومت بدترین کاکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں میاں شہباز شریف نے کہا آج ہر ممبر نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالنا ہے،الیکشن کمیشن کو شفافیت

کو یقینی بنائے،بیلٹ کے ذریعہ اراکین کو اپنے ضمیر کا اظہار کریں گے ۔کتنے پرامید ہے کہ کامیابی ہوگی؟ کے سوال پر انہوں نے کہا اللہ تعالی جانتاہے، میں کوئی نجومی تو نہیں، حکومت بدترین کاکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے۔ سینیٹ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار دیکھ رہے ہیں؟ کے سوال پر اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے خاموشی اختیار کرلی، جواب نہیں دی۔۔۔۔رکشے یا گدھا گاڑی میں لے جا،
میں نے ووٹ ڈالنا ہے،پی ٹی آئی لیڈر کے ترلے
کراچی (آئی این پی ) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو اسمبلی لے جانے والی بکتر بند گاڑی اسپتال نہ پہنچ سکی،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بکتر بند گاڑی نہیں آئی تو کوئی مسئلہ نہیں، مجھے گدھا گاڑی یا رکشے میں میں لے جائیں میں نے بروقت ووٹ ڈالنا ہے ۔ ترجمان حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کو جناح اسپتال سے اسمبلی لے جانے کے لیے روزانہ بکتر بند گاڑی پولیس لاتی تھی لیکن آج پولیس نے گاڑی خراب ہونے کا بہانہ بنا کر گاڑی نہیں پہنچائی۔ اس حوالے سے حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بحیثیت اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو الیکشن کمیشن کے حکم پر دو دن پہلے اسلام آباد پہنچایا جا چکا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ بکتر بند گاڑی نہیں آئی تو کوئی مسئلہ نہیں، مجھے پولیس موبائل یا میری ذاتی گاڑی میں لے چلیں، گدھا گاڑی یا رکشے میں میں لے جائیں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے میں پیدل جانے کو بھی تیار ہوں لیکن مجھے بروقت سندھ اسمبلی پہنچائیں کیونکہ پہلا ووٹ میں نے کاسٹ کرنا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں