رکشے یا گدھا گاڑی میں لے جا، میں نے ووٹ ڈالنا ہے، پی ٹی آئی لیڈر کے ترلے

کراچی (آئی این پی ) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو اسمبلی لے جانے والی بکتر بند گاڑی اسپتال نہ پہنچ سکی،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بکتر بند گاڑی نہیں آئی تو کوئی مسئلہ نہیں، مجھے گدھا گاڑی یا رکشے میں میں لے جائیں میں نے بروقت ووٹ ڈالنا ہے ۔ ترجمان حلیم عادل شیخ نے کہا

کہ حلیم عادل شیخ کو جناح اسپتال سے اسمبلی لے جانے کے لیے روزانہ بکتر بند گاڑی پولیس لاتی تھی لیکن آج پولیس نے گاڑی خراب ہونے کا بہانہ بنا کر گاڑی نہیں پہنچائی۔ اس حوالے سے حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بحیثیت اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو الیکشن کمیشن کے حکم پر دو دن پہلے اسلام آباد پہنچایا جا چکا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ بکتر بند گاڑی نہیں آئی تو کوئی مسئلہ نہیں، مجھے پولیس موبائل یا میری ذاتی گاڑی میں لے چلیں، گدھا گاڑی یا رکشے میں میں لے جائیں۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے میں پیدل جانے کو بھی تیار ہوں لیکن مجھے بروقت سندھ اسمبلی پہنچائیں کیونکہ پہلا ووٹ میں نے کاسٹ کرنا تھا۔۔۔۔فردوس عاشق اعوان نے توپوں کے دھانے کھول دیئے،
اپوزیشن کے مورچوں پر گولہ باری جاری
لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو سندھ سے 2 سینیٹرز کی پیش کش ہوئی مگر انہوں نے قومی مفاد کو ترجیح دی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کے اتحادیوں کو سلام پیش کرتی ہوں ، سینیٹ الیکشن میں جیت حق اور جمہوریت کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خریداروں اور منڈیاں لگانے والوں کو عوام دیکھ رہی ہے ، ایک طرف ووٹ کا تقدس برقرار

رکھنیوالے ہیں تو دوسری جانب ووٹ کو عزت دینیکا نعرہ لگانے والے نوٹ کو عزت دینے کے لیے بیتاب ہیں۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہایم کیو ایم کو سندھ سے2سینیٹرز کی پیش کش ہوئی مگر انہوں نیقومی مفاد کو ترجیح دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close