اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے دعوی کیا ہے کہ علی حیدر گیلانی سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی کی شناخت ہوگئی، علی حیدر گیلانی سے ملاقات کرنے اور سینیٹ ووٹ کا سودا کرنے کی لیک ہونے والی ویڈیو میں موجود تین اراکین قومی اسمبلی کی شناخت ہوگئی،
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں تحریک انصاف کے چار اراکین قومی اسمبلی ہیں جن میں سے تین کو پہچان لیا جبکہ چوتھے کی شناخت کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں،اسد عمر نے کہا یہ ضمیر کے سودا گر ہیں انہیں کچھ نہیں ملے گا، سینیٹ ووٹ کا سودا کرنے والے اراکین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔۔۔۔۔بڑی پیش رفت، شہباز شریف اور خواجہ آصف کو کوٹ لکھ پت جیل سے رہا کر دیا گیااسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے احتساب عدالت نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور خواجہ آصف کو کوٹ لکھ پت جیل سے رہا کردیا، تفصیل کے مطابق احتساب عدالت کی اجازت کے بعد شہبازشریف اورخواجہ آصف کو کوٹ لکھ پت جیل سے اسلام آباد منتقل کیا گیا،مسلم لیگ( ن )کے دونوں اہم رہنمائوں کو سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق شہباز شریف منسٹر انکلیو کے بنگلہ نمبر 26اور خواجہ آصف پارلیمنٹ لاجز کے مکان نمبر 302کے بلاک ایف میں رہائش اختیار کریں گے، مسلم لیگ( ن) کے دونوں رہنمائوں کی رہائش گاہوں کو سب جیل قرار دیا گیا ہے،شہباز شریف اور خواجہ آصف کی رہائش گاہ کے باہر پولیس نفری کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ وہاں بغیر اجازت کسی کو بھی آمد و رفت کی اجازت نہیں ہے، شہباز شریف اور خواجہ آصف کو کوٹ لکھ پت جیل کا عمل اپنے ہمراہ لے کر
اسلام آباد پہنچا ہے، سینیٹ ووٹنگ کے بعد دنوں کو جیل منتقل کردیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں