ریسکیو 1122 کو خودمختار ادارہ بنا دیا گیا، ڈویژن اور ضلعی سطح پر ایمرجنسی آفیسرز تعینات کیے جائیں گے

لاہور(آئی این پی)پنجاب اسمبلی اجلاس میں ایمرجنسی سروس ترمیمی بل 2021 کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے پنجاب ایمرجنسی سروس بل کے تحت ریکسیو 1122کو خود مختار ادارہ بنا دیا گیا ہے،بل کے تحت ڈی جی ریسکیو 1122کو صوبائی سیکرٹری کے اختیارات مل گئے ہیں۔ بل منظوری کے تحت ڈویژن

اور ضلعی سطح پر ایمرجنسی آفیسرز تعینات کیے جائیں گے جو ڈویثزن کی سطح آفسیرز ڈویژنل آفیسرز کہلائیں گے،ایمرجنسی آفیسرز کو اگلے گریڈ میں ترقی کا فیصلہ سیکشن کمیٹی کے اختیار میں ہوگا، تمام ترقیاتی 17 سالہ کارگردگی سے مشروط ہوگی۔ ترقی کیلئے پروموشن کورس اور فزیکل فٹنس لازم قرار دی گئی ہے،ریسکیو آفیسرز گریڈ گیارہ میں کام کرے گا اور 12 سکیل میں کارگردگی بیس پر ترقی کر سکیں گا،یہ بل مسلم لیگ (ق)کی رکن اسمبلی خدیجہ فاروقی نے پیش کیا تھا، ایوان نے بل کی متفقہ طور پر منظوری دی،سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کا بل کی منظوری کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج تاریخی بل منظور کیا ہے یہ ادارہ الحمدللہ میرے ہاتھوں سے بنا، اللہ نے آج اس ادارے کو مزید بہتر بنانے کے لئے قانون سازی کا موقع دیا،ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کا ادارہ اب مزید پھلے پھولے گا، عوامی خدمت اور ریلیف کے سفر کو مزید آگے بڑھائے گا۔۔۔۔ اوپن بیلیٹ یا سیکرٹ؟ الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار کا اعلان کر دیا اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے پرانے طریقہ کار کے تحت سینیٹ انتخابات کرانے کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہونگے، وقت کم ہونے کے باعث پرانے طریقہ کار کے تحت ہی الیکشن کرائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی رائے پر من و عن عمل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پرانے طریقہ کار سے سینیٹ الیکشن

کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ہونے والے اہم اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آرٹیکل218تین کیتحت شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ موصول ہوگیا ہے، سینیٹ انتخابات گزشتہ سالوں کی طرح خفیہ بیلٹ پیپر کیذریعے ہونگے، ایوان بالا کے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئیتمام اقدامات کئے جائیں گے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ماضی کے طریقہ کار کے تحت ہی الیکشن منعقد کرے گا، سینیٹ الیکشن میں ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اسپیشل سیکریٹری کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی چار ہفتے میں رپورٹ دیگی، کمیٹی کو نادرا اور دیگر اداروں تک رسائی حاصل ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں