اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کی ووٹ خریدتے ہوئے وڈیوآنے کے بعدالیکشن کمیشن کوایکشن لیناچاہیے،یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے ، جس میں وہ رکن کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا
رہے ہیں، اس پر یوسف رضا گیلانی کوفوری طور پر انتخاب سے الگ ہو جانا چاہیے،یوسف رضا گیلانی کے پاس اب الیکشن لڑنے کا اب کوئی اخلاقی جواز نہیں بچتا، منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کی ووٹ خریدتے ہوئے وڈیوآنے کے بعدالیکشن کمیشن کوایکشن لیناچاہیے، کسی بھی جمہوری قوم کیلئے ایسے شرمناک مناظر نہیں ہوسکتے ، ووٹوں کی خریدوفرخت ہو رہی ہے ایسے یہ مناظر ایک دن میں نہیں ہوئے ۔ تحریک انصاف سے پہلے دونوں پارٹیوں کی چیلنج کرنے والے نہیں دونوں مفاہمت بھائی چارے کے نام پر حکومت کرتے رہے ،یہ سب ایک ہی سکے کے دو رخ ہے ، مافیاز کو چیلنج کرنے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتاہے، سپریم کورٹ سے نااہل سابق وزیراعظم کابیٹا ووٹ کا بھاو تاوبتا رہاہے،یوسف رضا گیلانی سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی پر ہٹائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں مار کٹائی ہوئی، ہمارے رکن سندھ اسمبلی کی ویڈیوریکارڈکرائی گئی،یہ مافیا ہے،ارکان اسمبلی کو اس مافیا سے جان کا خطرہ ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل درآمد کیا جائے، سپریم کورٹ نے واضح کہا ہے کہ ووٹوں کی خریدوفروخت کو روکا جائے ، ووٹ کا دائمی خفیہ رہناضروری نہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ ویڈیو واضح کرتی ہے کہ مافیا ووٹوں کی خریدوفروخت کے لئے متحرک ہوگیا ہے ،اب بھی ووٹوں کی
خریدوفروخت چل رہی ہے ،ہمیں اس نظام پر اعتراضات ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے اس مافیا کو نکیل ڈالی جائے ،حکومت تمام طرح کی معاونت کرنے کی پابند ہے ،یوسف رضا گیلانی کو نااہل کیا جائے ،یوسف رضا گیلانی اخلاقی،قانونی طور پر الیکشن لڑنے کا جواز کھو چکے، ویڈیو میں موجود ان کے بیٹے اور دیگر کرداروں کے خلاف کارروائی کی جائے ،ایسا نہ کیا گیا تو یہ بازار ایسے ہی لگے رہیں گے اور ہمارے لئے شرم کا باعث بنیں گے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں