عوام جمہوریت کا سیاہ ترین روپ دیکھ رہے ہیں، بڑے وفاقی وزیر کا غصہ

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک کی سیاسی صورتحال پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کیلئے بولیاں لگ رہی ہیں، کاش یہ مکروہ کاروبار ختم ہوسکے، منگل کوسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ کروڑوں کی بولیاں لگ رہی

ہیں، اسمبلی فلور پر دھینگا مشتی ہو رہی ہے، عوام جمہوریت کا سیاہ ترین روپ دیکھ رہے ہیں،اسد عمر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا یہ سب کچھ جمہوریت کے نام پر ہو رہا ہے لیکن اس کے باوجود اپوزیشن کو کچھ حاصل نہیں ہوگا،انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ کاش اس مکروہ کاروبار کو کم سے کم آئندہ کے لئے ختم کیا جا سکے۔۔۔۔ اوپن بیلیٹ یا سیکرٹ؟ الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار کا اعلان کر دیا اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے پرانے طریقہ کار کے تحت سینیٹ انتخابات کرانے کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہونگے، وقت کم ہونے کے باعث پرانے طریقہ کار کے تحت ہی الیکشن کرائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی رائے پر من و عن عمل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پرانے طریقہ کار سے سینیٹ الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ہونے والے اہم اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آرٹیکل218تین کیتحت شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ موصول ہوگیا ہے، سینیٹ انتخابات گزشتہ سالوں

کی طرح خفیہ بیلٹ پیپر کیذریعے ہونگے، ایوان بالا کے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئیتمام اقدامات کئے جائیں گے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ماضی کے طریقہ کار کے تحت ہی الیکشن منعقد کرے گا، سینیٹ الیکشن میں ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اسپیشل سیکریٹری کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی چار ہفتے میں رپورٹ دیگی، کمیٹی کو نادرا اور دیگر اداروں تک رسائی حاصل ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں