اسلام آباد(آن لائن )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن کمیشن میں کسی افسر کے موجود نہ ہونے سے متعلق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان کی تردید کردی ہے ۔ترجمان الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن میں کسی افسر کے نہ ہونے کا بیان غلط
ہے۔الیکشن کمیشن کی آر اینڈ آئی برانچ کھلی ہے اور متعلقہ افسران موجود ہیں۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے کنٹرول روم قائم کر رکھا ہے،ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے سینیٹ انتخابات سے متعلق مانیٹرنگ اور کنٹرول روم 24 گھنٹے کے لیے کام کر رہا ہے۔۔۔۔ اوپن بیلیٹ یا سیکرٹ؟ الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار کا اعلان کر دیا اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے پرانے طریقہ کار کے تحت سینیٹ انتخابات کرانے کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہونگے، وقت کم ہونے کے باعث پرانے طریقہ کار کے تحت ہی الیکشن کرائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی رائے پر من و عن عمل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پرانے طریقہ کار سے سینیٹ الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ہونے والے اہم اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آرٹیکل218تین کیتحت شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ موصول ہوگیا ہے، سینیٹ انتخابات گزشتہ سالوں کی طرح خفیہ بیلٹ پیپر کیذریعے ہونگے، ایوان بالا
کے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئیتمام اقدامات کئے جائیں گے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ماضی کے طریقہ کار کے تحت ہی الیکشن منعقد کرے گا، سینیٹ الیکشن میں ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اسپیشل سیکریٹری کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی چار ہفتے میں رپورٹ دیگی، کمیٹی کو نادرا اور دیگر اداروں تک رسائی حاصل ہوگی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں