کوئٹہ/اسلام آباد (آن لائن )جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات سے ایک دن قبل سینٹ کے ’’منگل بازار‘‘ کی وڈیو کا وائرل ہوناالیکشن کمیشن کے لئے ایک تازیانہ ہے ۔ وہ منگل کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کے اعتراف جرم کے بعد اب کم از کم وڈیو کے فرانزک کی ضرورت نہیں ہے اب سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد اب تمام تر ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہی بنتی ہے، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے مرحوم و مغفور بیانہ کا آج 3مارچ کو ’’گیارویں‘‘ ہے جبکہ ’’تیجا‘‘ تو ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے وقت ہی تھاجبکہ لگتا ہے کہ 26 مارچ کا ’’رینٹل مارچ ‘‘ شاید لندن بیانیہ کا ’’چالیسواں ‘‘ ثابت ہوگا۔۔۔۔ اوپن بیلیٹ یا سیکرٹ؟ الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار کا اعلان کر دیا اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے پرانے طریقہ کار کے تحت سینیٹ انتخابات کرانے کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہونگے، وقت کم ہونے کے باعث پرانے طریقہ کار کے تحت ہی الیکشن کرائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی رائے پر من و عن عمل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پرانے طریقہ کار سے سینیٹ الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ہونے والے اہم اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آرٹیکل218تین کیتحت شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ موصول ہوگیا ہے، سینیٹ انتخابات گزشتہ سالوں کی طرح خفیہ بیلٹ پیپر کیذریعے ہونگے، ایوان بالا کے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئیتمام اقدامات کئے جائیں گے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ماضی کے طریقہ کار کے تحت ہی الیکشن منعقد کرے گا، سینیٹ الیکشن میں ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اسپیشل سیکریٹری کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی چار ہفتے میں رپورٹ دیگی، کمیٹی کو نادرا اور دیگر اداروں تک رسائی حاصل ہوگی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں