ایک صوبہ جہاں تعلیمی سال کا آغاز یکم مارچ سے ہو گیا

کوئٹہ(آن لائن )محکمہ تعلیم گورنمنٹ آف بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں تعلیمی سال کا آغاز یکم مارچ سے ہوگیا ہے ورکرز ماڈل ہائیر سکینڈری سکول سریاب کے طلباء کو اطلاع دی جاتی ہے کہ کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے سکول میں اپنی حاضری ممکن بنائیں اور طلباء کے والدین سے گزارش کی جاتی

ہے کہ اپنی ذمہ داری کا مظاہر کرتے ہوئے بچوں کو سکول بھجوائیں علاوہ ازیں جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات 2020ء بمورخہ 10 مارچ 2021ء سے شروع ہورہے ہیں۔۔۔ اوپن بیلیٹ یا سیکرٹ؟ الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار کا اعلان کر دیا اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے پرانے طریقہ کار کے تحت سینیٹ انتخابات کرانے کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہونگے، وقت کم ہونے کے باعث پرانے طریقہ کار کے تحت ہی الیکشن کرائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی رائے پر من و عن عمل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پرانے طریقہ کار سے سینیٹ الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ہونے والے اہم اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آرٹیکل218تین کیتحت شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ موصول ہوگیا ہے، سینیٹ انتخابات گزشتہ سالوں کی طرح خفیہ بیلٹ پیپر کیذریعے ہونگے، ایوان بالا کے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئیتمام اقدامات کئے جائیں گے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ماضی

کے طریقہ کار کے تحت ہی الیکشن منعقد کرے گا، سینیٹ الیکشن میں ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اسپیشل سیکریٹری کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی چار ہفتے میں رپورٹ دیگی، کمیٹی کو نادرا اور دیگر اداروں تک رسائی حاصل ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close