کسانوں کا احتجاج لاہور پہنچ گیا، ریور راوی منصوبے سے متاثرہ کسان میدان میں آ گئے

لاہور (آن لائن) کسانوں نے ریور راوی پراجیکٹ کے خلاف احتجاج شروع کر دیا،کھلی کچہری میں انتظامیہ اور کسانوں میں جھگڑا ہو گیا۔بتایاگیا ہے کہ ریور راوی منصوبے کی زمینوں کے ریٹس ایوارڈ کرنے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ، حکومت کی جانب سے 2لاکھ 12 ہزار روپے ایکڑ زمین کی مالیت لگائی ہے

جسے کسانوں نے مسترد کر دیا ، کسانوں کا کہنا ہے کہ ان کی زمین پر جبری قبضہ ہوا، اب پیسے بھی نہیں دیئے جا رہے، ایکڑ میں زمین لے کر 5 سے 6 لاکھ مرلہ بیچی جائے گی۔کسانوں نے بابک وال بنگلے کی کھلی کچہری میں شدید احتجاج کیا جس پر تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھاگ کر جان بچائی۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ لاکھوں کسانوں سے ان کی زمین کوڑیوں کے دام خرید کر ڈویلپرز کو دی جائیں گی۔۔۔۔ ن لیگ نے تیاری کر لی، مظاہروں اور احتجاج کا شیڈول جاری کر دیا اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ سے قبل پنجاب میں مظاہروں اور احتجاج کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے لانگ مارچ سے قبل اپنے کارکنوں کو فعال کرنے اور حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے پنجاب میں احتجاجی مظاہروں اور جلسوں کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے تحت 3 مارچ کو میانوالی، 5 مارچ کو گوجرانولہ اور منڈی بہاوالدین، 6 مارچ کو گجرات اور چکوال میں ن لیگ احتجاج کرے گی ۔شیڈول کے تحت لودھراں، سیالکوٹ اور نارووال میں 7 مارچ کو احتجاج کیا جائے گا، پاکپتن میں 11 مارچ جب کہ وہاڑی میں12 مارچ کو احتجاج ہوگا، اٹک میں 5 مارچ،

13 مارچ اور 20 مارچ کو تین احتجاج کیے جائیں گے، ضلع راولپنڈی میں (ن) لیگ کا احتجاج 13 مارچ جبکہ پنڈی سٹی میں احتجاج 5 مارچ کو ہوگا، رحیم یار خان میں ن لیگ کا احتجاج 17 اور 20 مارچ کو ہوں گے۔ لاہور، فیصل آباد ، قصور، شیخوپورہ، جہلم، لیہ ، راجن پور میں احتجاج کی تاریخ فائنل نہیں ہوئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close