شدید گھبراہٹ چوروں کے گھر جانے کی نوید سنا رہی ہے، ن لیگ کا بڑا دعویٰ

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور ڈسکہ کے ووٹ چوروں کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئی، 24 گھنٹے پہلے شدید گھبراہٹ چوروں کے گھر جانے کی نوید سنا رہی ہے۔ فواد چودھری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں جواب دیتے

ہوئیترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چور ووٹ کی طاقت سے گھبرا چکے ہیں، فواد صاحب نئی حکمت عملی کے تحت نئی نوکری ڈھونڈنا شروع کریں۔۔۔۔۔پرانے طریقہ کار پر سینیٹ الیکشن،فواد چوہدری نے سپریم کورٹ رائے کی خلاف ورزی قرار دے دیااسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پرانے طریقہ کار پر سینیٹ الیکشن سپریم کورٹ رائے کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں معاونت کی پیشکش کی تھی۔ منگل کو الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل میں فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی دلیل کو تسلیم نہیں کیا، عدالت نے کہا تھا بیلٹ پیپر سیاسی جماعتوں کیلئے خفیہ ہوگا مگر الیکشن کمیشن کیلئے نہیں، ہماری تجویز تھی کہ بیلٹ پیپر میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہیے، بیلٹ پیپر پر بار کوڈ یا کوئی سیریل نمبر لگایا جاسکتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن سینیٹ کے انتخابات کے لئے ایک ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے، 24 گھنٹوں بعد ان کا رونا دھونا شروع ہو جائے گا اور نئی کہانی ڈھنڈیں گے جس سے ٹی وی اسکرین آباد رہ سکے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی نابالغ سیاست روزانہ کی بنیادوں پر ترتیب پاتی ہے نہ کوئی حکمت عملی

ہے اور نہ ہی کوئی پالیسی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں