سینیٹ الیکشن، شہبازشریف، خواجہ آصف اور خورشید شاہ کو ووٹ ڈال سکیں گے یا نہیں ؟فیصلہ سنا دیا گیا

لاہور ( پی این آئی ) لاہو ر کی احتساب عدالت نے سینیٹ انتخابات کیلئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شر یف اور لیگی رہنما خواجہ آصف کو اسلام آباد جانے کی اجازت دے دی ۔ پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایاگیاکہ الیکشن کمیشن نے شہبازشریف کو اسمبلی پہنچانے کاکہاہے،

احتساب عدالت نے شہبازشریف کو اسلام آباد لے جانے کی اجازت دیدی،عدالت نے خواجہ آصف کو بھی ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اسلام آباد لے جانے کاحکم دیدیا۔ بتایا گیا تھا کہ ووٹ کیسے کاسٹ ہوتا ہے، آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنا چاہیے تھی۔وزیراعظم نے شہریار آفریدی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو نہیں پتا کس طرح ووٹ کاسٹ کرتےہیں؟ آپ ایم این اے ہیں، اس طرح کی غلطی کیسے کردی۔ سینیٹ الیکشن میں وزیر مملکت شہریار آفریدی نے اپنے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دیے جس کے باعث ان کا ووٹ ضائع ہوگیا۔بعد ازاں اس حوالے سے شہریار آفریدی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو درخواست دائر کی گئی جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ کچھ دن سے میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی، اس لیے الیکشن کی تیاری کے حوالے سے پارٹی اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کارروائی کی جائے،پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان کی ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں پراعتراض اٹھاتے ہوئے ان کیخلاف الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ۔ خط پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کی جانب سے لکھے گئے خط میں اعتراض اٹھایا گیا کہ وزیراعظم کا عمل رشوت کے زمرے میں آتا ہے۔ الیکشن کمیشن اپنے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

خط کے متن میں درج ہے کہ وزیراعظم نے ان ارکان سے ملاقاتیں کی جو الیکٹورل کالج کا حصہ ہیں۔ نیر بخاری نے لکھا کہ پی ٹی آئی کی خواتین اسمبلی میڈیا پر کہہ رہی ہیں کہ وزیراعظم نے 50 کروڑ فنڈ دیا ہے، الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف کارروائی کرے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close