تمباکوانڈسٹری نئے ہتھکنڈے استعمال کرکے نوجوان بچیوں کوٹارگٹ کررہی ہے، ثناء اللہ گھمن

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقدہوا، جہاں پرVELOکے مضراثرات کوزیر بحث لایاگیا۔اس موقع پرپاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ ترقی یافتہ اقوام نوجوان نسل کے

بہترین مستقبل کیلئے آئے روزمنصوبہ جات تشکیل دیتی ہیں،ہمارے ہاں نوجوان لڑکوں کے بعداب نوجوان لڑکیوں کوتمباکوکی لت کاعادی بنانے کے لئے دیدہ زیب اورخوبصورت اندازمیں کھلم عام اس کی تشہیرکی جارہی ہے، بچیاں سگریٹ کی ڈیبہ نہیں پکڑسکتی تھیں،گھروالوں کے سامنے سگریٹ نہیں پی سکتی تھیں،لیکن اب ان کوتمباکوکاعادی بنانے کیلئے خوبصورت پیکنگ میں VELOمتعارف کروایاگیا، پہلے ہی تمباکوکی وجہ سے دل کے امراض میں مبتلاافرادمیں سے ایک فرد ہر ڈیڈھ منٹ بعدزندگی کی بازی ہاررہاہے،نوجوان نسل کوتمباکوکاعادی بنانے کے لئے نئے حربے اختیارکیے جارہے ہیں اس پرتمباکوانڈسٹری نےVELOکے نام سے ایک پراڈکٹ متعارف کروایا،جس نے قوم کے بچوں اوربالخصوص بچیوں کامستقبل داؤ پرلگادیاہے جس کی ڈبیہ کونوجوان نسل کے لئے دلچسپ بنانے کے لئے نہایت خوبصورت بنایاگیاہے،دیکھنے والے کویہ ڈیبہ بظاہرایک ٹافی باکس یاجیولری باکس دکھائی دے گی،اب بچیاں اسے والدین،اساتذہ سے باآسانی چھپا بھی سکتی ہیں اورلوگوں کے سامنے استعمال کرسکتی ہیں،VELO ہرمارکیٹ، کریانہ کی دکان،سٹورز،ہوٹلز،سینماگھروں میں باآسانی دستیاب،تمباکوکامختلف انداز میں استعمال دل سمیت مہلک امراض کابنیادی پیش خیمہ ہے۔ہمارے نوجوانوں اوربالخصوص نوجوان بچیوں کامستقبل داؤپرلگ چکاہے،

،صحت مندکے بجائے ایک بیمارمعاشرہ تشکیل پانے کے لئے نت نئے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں،حکومت کافرض بنتاہے کہ تمباکوکی پہنچ کونوجوان نسل سے دوررکھنے میں اپناکرداراداکرے،ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ VELOکی فروخت پرفل الفور پابندی عائد کرے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close