لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیرمتزلزل یقین ہے، تنقید کرنے والے عناصر ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں، جو کبھی نہیں رکے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سے اسلام آباد میں اراکین قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر
فلاح عامہ کی سکیموں اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعلی عثمان بزدار کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلی نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی ہدایات دیں۔ ملاقات میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں، منتخب نمائندوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں، ایم پی ایز کے ساتھ ایم این ایزسیبھی مشاورت جاری رہے گی، منتخب نمائندوں کی تجاویز کی روشنی میں فلاح عامہ کے کام کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہرضلع ترقیاتی پلان متعلقہ اراکین قومی و پنجاب اسمبلی کے مشاورت سے بنے گا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحدہیں، قوم کووزیراعظم عمران خان کی قیادت پرغیرمتزلزل یقین ہے، تنقیدبرائے تنقید کرنے والے عناصر ہر موقع پرناکام رہیہیں، اپوزیشن کے پاس ایجنڈا نہیں، نان ایشوز پرسیاست چمکائی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ عوام کوکھوکھلے نعروں سے بہلانے کا دور گزر چکاہے، ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے کر گئے ہیں، وسائل کا رخ نظرانداز شہروں کی جانب موڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق دور کی طرح صرف مخصوص شہروں کو ترقیاتی فنڈنہیں دیے، ہر شہر کی یکساں ترقی کیلئے ٹھوس پالیسی اپنائی ہے۔ دریں اثنا اراکین کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے منتخب نمائندوں کو جو عزت دی
اس کا ماضی میں تصور محال تھا، اراکین اسمبلی سے رابطوں سیمقامی مسائل حل ہوتے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں