اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 کی فٹبال گراؤنڈ فوری خالی کرانے کا حکم دیتے ہوئے وکیلوں کے تمام غیر قانونی چیمبرز گرانے کا حکم دیا ہے، اسلام آباد بار کی درخواست خارج کر دی گئی ہے۔سماعت کت دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے اسفتسار کیا کہ کس بنیاد پر غیر قانونی
چیمبرز کو برقرار رہنے دیں ؟ وکلاء کا فٹبال گراؤنڈ پر کوئی حق دعوی نہیں، جس نے پریکٹس کرنی ہے اپنا دفتر کہیں اور بنا لے۔ وکیل شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ فٹبال گراؤنڈ پر کئی عدالتیں بھی بنی ہوئی ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جو عدالتیں گراؤنڈ کی زمین پر بنی ہوئی ہیں وہ بھی مسمار کر دیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کسی غیر قانونی کام کو جواز کیسے فراہم کر دیں ؟ حامد خان صاحب دو ماہ میں گراؤنڈ خالی کریں ؟ وکیل حامد خان نے کہا کہ ہائیکورٹ کی نئی بلڈنگ میں منتقل ہونے تک کا وقت دیں۔ جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ اتنا لمبا وقت نہیں دے سکتے۔سپریم کورٹ نے غیر قانونی چیمبرز مسمار کرنے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم برقرار رکھتے ہوئےوکلاء کو متبادل جگہ ملنے تک وقت دینے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں