اسلام آباد (پی این آئی )ڈی ایس پی نے نئی بھرتی ہونیوالی 19سالہ لیڈی کانسٹیبل سے شادی رچا لی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ناروال میں 55سالہ ڈی ایس پی صابر چٹھہ سوہاہ سے تعلق رکھنے والی 19سالہ کانسٹیبل اقراء کو دیکھتے ہی ان کی محبت میں گرفتار ہو ئے اور فوراً بغیر کسی تاخیر کے نکاح کر لیا ۔
قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل اقراء نئی بھرتی ہوئی تھی ۔ دونوںنے اپنی مرضی سے شادی کی ہے ۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا انبار لگا ہوا ہے ۔ ڈی ایس پی کی شادی کی خبر پرسوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار دیکھنے میں آرہا ہے کچھ کا کہنا ہے کہ دونوں نے اپنی مرضی سے نکاح کیا ہے کوئی بدکاری تو نہیں کی ہے ، یہ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ صارفین کا کہنا تھا کہ وہ ایک دوسرے کیساتھ اگر خوش ہیں تو کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے ۔ تاہم ڈی ایس پی کے اس اقدام کو عوام نے کھل کر سراہا اور مبارکباد پیش کی ہے ۔ لیکن کچھ صارفین کی جانب سے شدید ردعمل بھی سامنے آیا ہے ۔ صارفین کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی نے اپنی بیٹی سے کم عمر والی اقرا سے شادی کی جو سرا سر غلط ہے ۔ ہر طرف میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ۔ صارفین کی جانب سے صابر چٹھہ اور اقراء کی عمرکے فرق پر تنقید کی جارہی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں