پی ٹی آئی سندھ میں بغاوت کا خوف، کراچی کے ہوٹل میں کمرے بک کر کے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کورکھنے کا منصوبہ

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ کراچی کے بڑےہوٹل میں پی ٹی آئی کے تمام اراکین سندھ اسمبلی کے لیے کمرے بک کرلیے گئےہیں اور پارٹی کے چیف آرگنائزر نے اپنے تمام اراکین کو ہوٹل پہنچنے کے احکامات دےدیے ہیں ۔ان ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ریجن کے

صدر خرم شیر زمان سمیت متعدد اراکین اسمبلی ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے اراکین کو 2 روز تک ہوٹل میں رہنےکی ہدایت کی ہے، اراکین اسمبلی کو رابطے اور ملاقاتیں محدودکرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف سندھ کے رہنما خرم شیر زمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے 3 ارکان اسمبلی کو اغوا کر لیا گیاہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان ارکان کے موبائل فون بند ہیں اور گھر والوں کو بھی علم نہیں، یقین ہے کہ پیپلز پارٹی ارکان پر دباؤ ڈال رہی ہے، خرم شیر زمان نے جن ارکان کے اغواء ہونے کا دعویٰ کیا ان میں سے ایک اوباڑو سے رکن سندھ اسمبلی شہریار شر کہتے ہیں کہ میںاپنے گھر پر ہوں، وزیراعظم کو کئی بار کہا سندھ کیلئے کچھ کریں لیکن انھوں نےنہیں سنا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close