پارٹی فیصلوں سے انحراف، جمعیت علماء اسلام نے سابق سینیٹر سمیت2رہنماؤں کی بنیادی رکنیت ختم کر دی

کوئٹہ(آن لائن )جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں پارٹی فیصلوں سے انحراف اورجماعت کے خلا ف سرگرمیوں حصہ لینے کے باعث سابق سینیٹر ڈاکٹر اسماعیل بلیدی سمیت 2 افراد کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی ذرائع کے مطابق جمعیت علما ء اسلام بلوچستان کے صوبائی شوریٰ کے

اجلاس جوکہ صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کی صدارت میں پیر کے روز منعقد ہوا اجلاس میں سابق سینیٹر ڈاکٹر اسماعیل بلیدی‘ حاجی عبدالصادق نورزئی‘پروفیسر عبدالحئی‘سیدخالق شاہ کی جمعیت علماء اسلام کے فیصلوں سے انحراف اور جماعت کے خلاف سرگرمیوں میں حصہ لینے کے باعث جمعیت کی رکنیت ختم کرنے کے لیے متعلقہ اضلاع کے جماعتوں کو ہدایات جاری کی کہ فوری طور پر ان کی بنیادی رکنیت ختم کرکے جماعت سے خارج کیا جائے۔۔۔۔سینیٹ الیکشن، بلوچستان کے بڑے لیڈر نے حکومت کو بڑی پیشکش کر دیکوئٹہ (آن لائن ) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ملاقات سینٹ انتخابات سے متعلق حکومتی پیشکش کی گئی تاہم سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ سینٹ انتخابات کے حوالے سے ہم نے اپنا فارمولا دے دیا ہے اب بال حکومتی کورٹ میں ہے پیر کے روز چیئرمین سینٹ بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی رہائش پہنچے اس موقع پر ان کے ہمراہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء بھی تھے چیئرمین سینٹ نے سردار اختر جان مینگل کو حکومتی پیشکش سے آگاہ کیا اور کہا کہ پنجاب میں سینٹ انتخابات میں بلامقابلہ امیدوار منتخب ہونے چاہئیں جس پر سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ ہم نے اپنا فارمولا دے دیا ہے اور حکومتی اتحاد کی باری ہے اگر حکومت نہیں مانتی

تو پی ڈی ایم مقابلے کے لئے تیار ہے اپوزیشن کے سینٹ امیدواروں میں کوئی پیراشوٹر نہیں اگر ہے تو حکومتی اتحاد کا حصہ ہے پیراشوٹر کے ہوتے ہوئے بھی لوگوں کی اڑان حکومتی اتحاد سے ہوگی اس موقع پربلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی‘ پارلیمانی لیڈر ملک نصیراحمدشاہوانی ‘سینٹ امیدوار ساجد ترین ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close