کراچی سے فیصل آباد منتقل کئے جانیوالے سٹیٹ بینک کے 50 کروڑ روپے کی چوری کاڈراپ سین

اسلام آباد(پی این آئی)ریلوے ملازم ملوث نکلے،مبینہ طورپر50کروڑروپے چوری کئے گئے۔سٹیٹ بینک کی چوری ہونے والی کرنسی میں سے 49لاکھ 66ہزارروپے برآمدکرلئے گئے۔چوری کایہ واقعہ 10فروری کوبہالپورمیں سمہ سٹی ریلوے جنکشن میں پیش آیاتھا۔کراچی سے فیصل آباد 501 اپ ٹرین کے ذریعے سٹیٹ

بنک کے17 ارب روپے منتقل کئے جارہے تھے۔رات کے وقت سمہ سٹہ جنکشن پر ٹرین کے انجن کی چیکنگ کے دوران چوری کی واردات کی گئی ۔چوری میں ملوث سمہ سٹہ ریلوے ملازم صادق، اس کے دو بیٹے اور داماد ملوث نکلے۔پولیس نے ریلوے ملازم صادق کے بیٹے ساجد کو گرفتار کرلیا۔مرکزی ملزم صادق موٹرسائیکل حادثے کی وجہ سے ہسپتال داخل ہے۔ دو ملزمان ماجد اور زبیر فرار ہیں۔فرار ملزمان میں سے ماجد ریلوے ملازم کا بیٹا اور زبیر داماد ہے۔ سمہ سٹہ پولیس نے انچاس لاکھ چھیاسٹھ ہزار روپے برآمد کرلئے۔کیش کی حفاظت پر آٹھ گارڈز تعینات تھے جن کی انکوائری چل رہی ہے۔برآمد شدہ کرنسی سو روپے والے نوٹ ہیں۔کہاجارہاہے کہ ٹرین کی مختلف بوگیوں میں مختلف نوٹوں والے بکسے موجودتھے جس بکسے کواٹھایاگیااس میں سوروپے مالیت والے کرنسی نوٹ تھے جن کی مالیت مبینہ طورپر50کروڑروپے بنتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close